تعلیم و روزگار

بیڑ میں بڑا ایکشن: UDID کارڈ نہ دینے پر 14 اساتذہ معطل، محکمۂ تعلیم میں کھلبلی

بیڑ: (کاوش جمیل نیوز) :بیڑ ضلع کے محکمۂ تعلیم میں کل کی کاروائی نے ہلچل مچا دی ہے۔ محکمۂ تعلیم نے 14 اساتذہ کو معطل کر دیا ہے، جس کے بعد تعلیمی حلقوں میں ایک ہی سنسنی پھیل گئی ہے۔ UDID کارڈ جمع کرنے کے حکم کے باوجود کچھ اساتذہ نے اپنی اسناد جمع نہیں کیں۔ بارہا مہلت دینے اور نوٹس جاری کرنے کے باوجود جب حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو محکمۂ تعلیم نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے یہ 14 اساتذہ معطل کر دیے۔یہ کاروائی اُس وقت ہوئی جب اساتذہ کا احتجاج بھی جاری تھا، جس کے باعث مزید بے چینی پیدا ہوئی۔ کئی اساتذہ کو جب معطلی کی وجہ معلوم ہوئی تو وہ حیران و پریشان رہ گئے۔
محکمۂ تعلیم نے UDID کارڈ کی جانچ مہم شروع کی تھی، جس کے تحت اسناد کی تصدیق کی جا رہی تھی۔ اس کے لیے اساتذہ کو وقتاً فوقتاً یاددہانی بھی کرائی گئی اور نوٹس بھی دی گئی، لیکن مذکورہ اساتذہ نے مقررہ مدت میں کارڈ جمع نہیں کیا۔ بیڑ ضلع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جِتّین رہمان نے بتایا کہ:“حکم کی نافرمانی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی ناگزیر ہے۔ متعلقہ اساتذہ کے خلاف محکماتی تحقیقات ہوں گی اور اگلے حکم تک وہ معطل رہیں گے۔”
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسناد جعلی نہیں ہیں، لیکن پرانے سرٹیفکیٹس آن لائن شکل میں ہونا ضروری ہے۔ اساتذہ کو 23 جون تک مہلت دی گئی تھی اور بعد میں بھی وقت بڑھایا گیا، مگر ان 14 اساتذہ نے کارڈ جمع نہیں کیا، جس کی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ معطل شدہ اساتذہ میں کچھ معذوراساتذہ بھی شامل ہیں، لیکن چونکہ انہوں نے مقررہ مدت میں دستاویزات پیش نہیں کیں، اس لیے کارروائی کرنا پڑی۔
بیڑ ضلع میں اس وقت جعلی معذوری سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی تفتیش جاری ہے۔ مجموعی طور پر 400 افراد کی اسناد کی جانچ کی جا رہی ہے، جس کے لیے UDID کارڈ کی شرط رکھی گئی ہے۔ اگر کوئی جعلی سرٹیفکیٹ استعمال کرتے پایا گیا تو 2016 کے معذورین کے حقوق کے قانون کے تحت اس پر فوجداری کارروائی ہو گی۔

معطل شدہ اساتذہ کی فہرست
سمپتی جادھو رویندر دھوندیبا – پرائمری اسکول ہاتھگاؤں، تعلقہ کیج
اوشا وٹھل مانے – جے پی اسکول چوسالہ، بیڑ
سمپتی بھوسلے، رام چندر چھترگُن – جے پی اسکول چوسالہ، بیڑ
کلپنا گینو چوپڑے – پرائمری اسکول ڈوئٹھان، تعلقہ آشتی
ہیمنت کاربھاری شنگارے – پرائمری اسکول مورے واڑی، تعلقہ امباجوگائی
سنجیونی ویکرم کنٹالے – پرائمری اسکول رائے موہا، شِرور
سید نواز مولاصاحب – G.P.P.S.S. رادھا کرشن نگر، سِرسالہ، پرلی
انجلی ماروتی راؤ منڈے – G.P.P.S.S. گاولی وسٹی، بیڑ
شیلا صاحب راؤ دیوگُڑے – G.P.P.S.S. گاندھی نگر مراٹھی، بیڑ
منوج نرسنگ راؤ سوریہ ونشی – پرائمری اسکول جوڈواڑی (اُجنی مرکز)، امباجوگائی
آشرُبا وِشناتھ بھوسلے – پرائمری اسکول یلمب گھاٹ، بیڑ
سدھو آسا رام واٹمانڈ – پرائمری اسکول بھوپالے وسٹی، پاٹوڈا
پرکاش بلبھیم بھوسلے – پرائمری اسکول پِٹھی، پاٹوڈا
سنندا دھوڑوبہ بہیر – پرائمری اسکول کُسلمب، پاٹوڈا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!