تعلیم و روزگار

سنت گاڈگے بابا امراوتی یونیورسٹی،مہاراشٹرمیں اردو اورفارسی کے اساتذہ پی ایچ ڈی نگراں مقرر

امراوتی: (کاوش جمیل نیوز) :سنت گاڈگے بابا امراوتی یونیورسٹی، امراوتی،مہاراشٹر نے تعلیمی اورتحقیقی میدان میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مختلف کالجوں سے وابستہ اردو و فارسی کے پانچ اساتذہ کو پی ایچ ڈی نگراں (ریسرچ گائیڈ) کے طور پر منظوری دی ہے۔ یونیورسٹی کے اس اقدام سے اردو اور فارسی زبان و ادب میں اعلیٰ تحقیق (Ph.D) کرنے والے طلبہ کو زبردست فائدہ پہنچے گا اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
یونیورسٹی نوٹیفکیشن کے مطابق، جن اساتذہ کو پی ایچ ڈی نگراں مقرر کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر محمد عظیم الدین (صدر شعبہ اردو، آرٹس کامرس کالج بیودہ، امراوتی)، پروفیسر ڈاکٹر انجم ناہید عبدالکلیم (صدر شعبہ اردو، یشونت راؤ چوہان مہاودیالیہ، منگرول پیر، ضلع واشم)، ڈاکٹر فرحانہ اعظمی (صدر شعبہ اردو، منگساجی مہاراج مہاودیالیہ، داروہ، ضلع واشم)، ڈاکٹر نزہت پروین محمد غوث (شعبہ اردو، گورنمنٹ ودربھ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ہیومینٹیز، امراوتی) اور ڈاکٹر سید رمیزسید وسیم (صدر شعبہ فارسی، یشونت راؤ چوہان مہاودیالیہ، منگرول پیر، ضلع واشم) شامل ہیں۔
ان تمام اساتذہ کی اس شاندار تعلیمی کامیابی اور بحیثیت پی ایچ ڈی گائیڈ تقرری پر علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے متعلقہ کالجوں کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے انہیں تہنیت اور دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی ماہرانہ رہنمائی میں مستقبل کے محققین معیاری اور وقیع تحقیقی مقالے تحریر کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!