دارالعلوم اہلِ سنت نور محمدی، شطرنجی پورہ، بالاپور میں داخلہ عمل شروع؛ دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج؛ طلبہ کے لیے بہترین تربیت اور رہائش کا انتظام

بالاپور: (ذاکر احمد شیخ) :شہر کے شطرنجی پورہ علاقے میں واقع معروف دینی درسگاہ دارالعلوم اہلِ سنت نور محمدی میں تعلیمی سال 2026–2027 کے لیے 15 شوال المکرم 1447 ھجری داخلہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ادارہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کے متوازن امتزاج کے ذریعے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
ادارے میں قرآنِ کریم حفظ (حفظِ قرآن)، اسلامی تعلیمات، اخلاقی اقدار کی تربیت کے ساتھ ساتھ عصری و بنیادی تعلیم کے رہنما اصول بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ تجربہ کار اور ماہر اساتذہ کی نگرانی میں طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے۔
طلبہ کے لیے صاف، محفوظ اور منظم تعلیمی ماحول مہیا کیا گیا ہے، جبکہ رہائش اور طعام کی مناسب سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے باعث دور دراز علاقوں کے طلبہ بھی یہاں آسانی سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔
ادارے کی انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اس ادارے میں داخلہ دلوائیں۔
داخلہ سے متعلق مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
حضرت مولانا حافظ سہیل خان صاحب – 7570854140
نیز
حضرت مولانا حافظ و قاری مفتی اشفاق مصباحی صاحب – 9793545331
ان نمبروں پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔



