بالاپور:اسلامی مدارس کے طلبہ کے لیے خوشخبری؛ انگریزی زبان و ادب میں ڈپلومہ کورس کے داخلوں کا اعلان

بالاپور: (بذریعہ ذاکر احمد شیخ) :ضلع اکولہ کے تاریخی شہر بالاپور میں واقع مدرسہ جامع العلوم میں انگریزی زبان و ادب کے دو سالہ ڈپلومہ کورس کے لیے داخلہ عمل جاری ہے۔ یہ کورس مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کی نگرانی اور رہنمائی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
مدرسہ انتظامیہ کے مطابق ایسے فارغینِ مدارس جو انگریزی زبان کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں لیکن کسی وجہ سے ممبئی کے مرکز المعارف اور اس سے منسلک اداروں میں ماہِ رجب المرجب میں منعقد ہونے والے مشترکہ داخلہ امتحان میں شریک نہیں ہو سکے، ان کے لیے ایک اور سنہری موقع فراہم کیا گیا ہے۔ لہٰذا خواہش مند طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر رابطہ کرکے اپنا اندراج کروائیں۔
داخلہ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 4 اپریل 2026 بروز سنیچر مقرر کی گئی ہے، جبکہ داخلہ امتحان 5 اپریل 2026 بروز اتوار صبح 10 بجے مدرسہ جامع العلوم بالاپور میں منعقد ہوگا۔
شعبہ کی نمایاں خصوصیات:
• انگریزی بولنے، لکھنے اور سمجھنے کی مکمل تربیت
• عربی، اردو اور انگریزی زبانوں کے درمیان مضبوط ربط پیدا کرنا
• جدید تدریسی طریقوں کے ساتھ عملی مشق
• ترجمہ نگاری، تقریر نویسی اور ترجمہ کے فن پر خصوصی توجہ
• تحقیق کے میدان میں رہنمائی اور تربیت
• کمپیوٹر اور کمیونیکیشن اسکلز کی تعلیم
شعبہ کے ذمہ دار مفتی محمد احمد قاسمی نے بتایا کہ اس کورس کا مقصد ایسے باصلاحیت علماء تیار کرنا ہے جو انگریزی زبان کے ذریعے مؤثر انداز میں اسلام کا پیغام دنیا تک پہنچا سکیں اور سائنسی و تحقیقی میدان میں بھی اہم کردار ادا کر سکیں۔
اہلیت:
1. کسی معتبر ادارے سے فراغت کا سرٹیفکیٹ یا شناختی کارڈ
2. داخلہ امتحان میں کامیابی
3. مدرسہ کے ناظم مولانا خورشید احمد قاسمی نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں:
مفتی محمد احمد قاسمی 8850305425
مولانا خورشید احمد قاسمی (ناظم) : 8055796015



