مہاراشٹر

مدرسہ جامع العلوم بالاپور میں تعلیمی سال 2026–2027 کے داخلے 29 مارچ سے شروع ; دینی اور عصری تعلیم کا قابل اعتماد مرکز، لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مختلف شعبہ جات میں داخلے جاری

بالاپور: (ذاکر احمد شیخ) :ضلع اکولا کے تاریخی شہر بالاپور میں واقع مدرسہ جامع العلوم للبنین والبنات ایک بار پھر دینی و عصری تعلیم کے حسین امتزاج کے ساتھ تعلیمی سال 2026–2027 کے لیے طلبہ و طالبات کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ مدرسہ انتظامیہ کے مطابق آئندہ تعلیمی سال کے داخلے 29 مارچ 2026 سے باضابطہ طور پر شروع ہو رہے ہیں، لہٰذا داخلہ کے خواہشمند طلبہ و طالبات بروقت رابطہ کرکے مقررہ تاریخ کا خیال رکھتے ہوئے مدرسہ پہنچ کر داخلہ کا عمل مکمل کریں۔
مدرسہ جامع العلوم بالاپور گزشتہ کئی برسوں سے علاقے میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ یہاں طلبہ کو ایک ہی ادارے میں مدرسہ اور اسکول کی مکمل تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ ادارہ والدین اور سرپرستوں کے لیے اعتماد کا مرکز بن چکا ہے۔
مدرسہ کے مختلف شعبہ جات میں شعبۂ دینیات، شعبۂ حفظِ قرآن کریم، شعبۂ عالمیت (دورۂ حدیث تک)، تکمیلِ افتاء کی شاخ، اردو میڈیم اسکول اور انگریزی زبان و ادب میں ڈپلومہ کورس شامل ہیں۔ ان شعبوں میں طلبہ و طالبات کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کے مفید اور باکردار افراد بن سکیں۔
مدرسہ انتظامیہ نے داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کے سرپرستوں سے گزارش کی ہے کہ داخلہ کے وقت ضروری دستاویزات ساتھ لائیں۔ داخلہ کے لیے طالب علم اور سرپرست کا آدھار کارڈ اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو لازمی طور پر ساتھ لانا ہوگا، بصورت دیگر داخلہ کی کارروائی مکمل نہیں کی جا سکے گی۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے مدرسہ انتظامیہ سے براہِ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں مفتی محمد احمد قاسمی (موبائل: 8850305425) اور مولانا خورشید احمد قاسمی (موبائل: 8055796015) سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
مدرسہ کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی محمد اسلم قاسمی بستوی نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور اعلیٰ دینی و اخلاقی تربیت کے لیے انہیں مدرسہ جامع العلوم بالاپور میں داخل کروائیں تاکہ نئی نسل کو علم و عمل کی روشنی سے آراستہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!