اکولہ: بڑی بہو کے انتقال پر سید خاندان میں غم کی لہر؛ اکولہ کے معروف سماجی شخصیت سید محسن شہیدی کے گھر غم کی لہر

بالا پور: نہایت افسوس اور دلی رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سید ساجد علی محسن شہیدی (ریٹائرڈ لیکچرار، کے۔ ایم۔ اصغر حسین جونیئر کالج، اکولا) کی اہلیہ محترمہ مہوش فاطمہ کا تقریباً 60 سال کی عمر میں علالت کے باعث ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔
مرحومہ اپنے پیچھے شوہر ساجد سر، ایک بیٹا اور دو بیٹیوں پر مشتمل سوگوار خاندان چھوڑ گئی ہیں۔
مرحومہ کا جنازہ ان کی رہائش گاہ دہنڈا بیس، جونا شہر اکولا سے آج 23 مارچ کو دوپہر 02:00 بجے اٹھایا جائے گا۔ نمازِ جنازہ اقبال حیدر مسجد، بھاجی بازار، جونا شہر اکولا کے سامنے دوپہر 02:10 بجے ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین شاہ ذوالفقار قبرستان، آر۔ پی۔ ٹی۔ ایس۔ روڈ میں عمل میں آئے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بے حساب مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
(بالاپور / نمائندہ)
مُصنّف: ذاکر احمد بشیر احمد
غم گسار:
• سید جاوید علی
• سید ذاکر علی
• سید راشد علی
• سید ناصر علی
• سید ساجد علی (سر)



