سولاپور: آج نوجوانوں کی کونسلنگ کی اشد ضرورت ہے : لائنڈاکٹر وریندر چِکھلے؛ نلّامندو اور سُروسے کو ’’ساہتیہ سیوا جیون گورو ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔

سولاپور: (اقبال باغبان) : آج کے دور میں نوجوانوں کی زندگی میں ذہنی صحت اور نفسیاتی مسائل نہایت سنجیدہ مسئلہ بن چکے ہیں۔ اس ضمن میں لائنس انٹرنیشنل کی جانب سے نوجوانوں کی ترقی اور کونسلنگ مرکز کا قیام ایک اہم قدم ہے۔ آج ایسے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارلائنس کلب کے گورنر، ایم ۔جے ۔ایف۔ لائن ڈاکٹر وریندر چِکھلے نے کیا۔ وہ لائنس کلب سولاپور میٹرو اور برین تعلیمی کونسلنگ سنٹر کے اشتراک سے قائم کیے گئے وشویوا وکاس و کونسلنگ سنٹر کے افتتاحی تقریب کے موقع پرحاضرین سے خطاب کر رہے تھے۔
ہوٹل سنٹر پوائنٹ میں منعقدہ لائن کلب کے گورنر کےسرکاری دورہ اور سماج رتن ایوارڈ تقسیم کی تقریب میں ڈویژنل آفیسر لائن شری نواس کٹکور، زونل آفیسر لائن شیکھر بھوگڈے، راجندر کاسوا، کلب کے صدر لائن وشوناتھ آوٹے، سیکریٹری لائن سریش چِکنے، خزانچی سانگوڈ، محترمہ ارپتا کلکرنی اسٹیج پر موجود تھے۔
اس پروگرام میں سولاپور کے قومی سطح کی ہیکاتھون مقابلے کے گولڈ میڈلسٹ پرجول شیام جوشی، ٹاٹا کنسلٹنسی کے سسٹم انجینئر سوربھ موہوڈ، قومی سطح کے تیراکی مقابلے کے گولڈ میڈلسٹ سنکیت لیگاڑے اور رتیش لوگڑے، نیز مختلف اسکولوں کے اساتذہ محترمہ اُلہاس بنسوڈے، محترمہ مادھوری کلکرنی، محترمہ لکشمی کندی کٹلا، محترمہ اندرا چِپّا، سبرین سوداگر، شیرین خان، شوبھا دُلنگے کا اعزاز کیا گیا۔ اس تقریب مین بالخصوصی ادب کے ذریعے سماج میں بیداری پیدا کرنے والے نوجوان ادیب منیش سوروسے اور اردو-مرہٹی ادیب ایوب احمد نلّامندو کو گورنر کے ہاتھوں ’’ساہتیہ سیوا جیون گورو ایوارڈ‘‘ سے سرفراز کیا گیا۔
اس پروگرام کی کامیابی کے لیے محبوب شیخ، لائن وشوناتھ آمنے، رضیہ شیخ، ایشور جھنجا، سریش کلکرنی، سجاتا آمنے، ارچنا سلوارو، نرملہ بھانجے، شلاکا کلکرنی، کرن کلکرنی، سومناتھ پوار، پرتیکشا درلیکر اور امبیکا پلےلو نے خصوصی محنت کی۔ پروگرام کی نظامت اشوک بھانجے نے کی اور شکریہ سیکریٹری وشوناتھ آمنے نے ادا کیا۔ اس موقع پر شمع ایجوکیشن سوسائیٹی کے ابو بکر نلّامندو، لائبریرین ایسوسی ایشن کے جعفر بانگی اور انڈیون یوتھ ایسوسی ایشن کے مظہر الّوڈی موجود تھے۔



