قائد آل انڈیا او بی سی ارگنائزیشن شبیر احمد انصاری کا انتقال

جالنہ 22/مارچ : قائد آل انڈیا او بی سی آرگنائزیشن محترم شبیر احمد انصاری صاحب ساکن ریلوے گیٹ نوتن وساہت قدیم جالنہ کا آج بروز اتوار 22/ مارچ 2026 دوپہر 12:30/ بجے طویل علالت کے بعد 79/ سال کی عمر میں انتقال ہوچکا ہے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے ، چھ لڑکیاں اور پورا خاندان ہے آج بعد نماز عشاء شب 09/ بجے میت ان کی رہائش واقع ریلوے گیٹ نوتن وساہت قدیم جالنہ سے اٹھائی جاےُ گی اور احاطہ درگاہ سید احمد شیر سوار قدیم جالنہ میں نمازِ جنازہ ادا کی جائےگی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی انشاءاللہ
مرحوم شبیر احمد انصاری صاحب ملک میں او بی سی ارگنائزیشن کی معرفت اور او بی سی ریزرویشن کے حصول کے لئے ہر وقت جانیں جائیں گے اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین یارب العالمین



