بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے جلگاؤں مغربی ضلع نائب صدر مقرر، ڈاکٹر نورالدین ملاجی کو اہم ذمہ داری

جلگاؤں: قصبہ کاسودہ، تعلقہ ارنڈول کے معروف سماجی کارکن ڈاکٹر نورالدین ملاجی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقلیتی مورچہ، جلگاؤں مغربی ضلع کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ تقرری ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوہان، وزیر آبی وسائل گریش مہاجن، مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے، وزیر برائے ٹیکسٹائل سنجے ساوکارے، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر ادریس ملتانی اور محکمہ جاتی تنظیمی وزیر روی اناسپورے کی منظوری کے بعد عمل میں آئی۔ تقرری نامہ رکنِ پارلیمنٹ سمیتا واگھ، رکنِ اسمبلی سریش بھولے، ریاستی سکریٹری و رکنِ اسمبلی منگیش چوہان، رکنِ اسمبلی امول جاولے، رکنِ اسمبلی نند کشور مہاجن اور بی جے پی کے ضلعی صدر رادھے شیام چودھری نے مشترکہ طور پر ڈاکٹر نورالدین ملاجی کو پیش کیا۔ یہ تقرری 4 جولائی کو بی جے پی دفتر میں منعقدہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ضلعی اقلیتی کارکنان کانفرنس کے موقع پر عمل میں آئی۔ اس موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ضلعی صدر عبدالرحیم باغبان، ضلعی جنرل سکریٹری شاکر شاہ، سابق ضلع پریشد رکن نانا بھاؤ مہاجن سمیت متعدد عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔ڈاکٹر نورالدین ملاجی کی اس تقرری پر سماجی، سیاسی اور مختلف تنظیموں سے وابستہ شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں بی جے پی اقلیتی مورچہ ضلع میں مزید مضبوط اور فعال ہوگا۔




