مہاراشٹر

بالاپور:بدھو شاہ بابا .. بالادیوی روڈ پر ناقص تعمیراتی کام، عوام میں شدید غم و غصہ؛ضلع کلکٹر فوری مداخلت کریں، شہریوں کا مطالبہ

zakir ahmed shaikh kawish e jameel reporter balapurبالاپور : (ذاکر احمد) :شہر کے بدھو شاہ بابا – بالادیوی روڈ پر جاری سڑک اور نالیوں کے ڈھاپوں (سلیب) کے تعمیراتی کام میں مبینہ بدعنوانی، لاپرواہی اور ناقص معیار کے خلاف مقامی شہریوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ لاکھوں روپے کی لاگت سے ہونے والا یہ تعمیراتی کام مکمل ہونے سے پہلے ہی جگہ جگہ سے اکھڑنے لگا ہے، جس سے کام کے معیار پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔nextgen classes balapur
مقامی باشندوں کے مطابق سڑک پر بچھائی گئی گٹّی کئی مقامات پر اکھڑ رہی ہے اور روڈ دھنسنے کے آثار بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب ماہیس ندی کے کنارے حفاظتی دیوار تعمیر نہ کیے جانے کے سبب بارش کے موسم میں سڑک کے بہہ جانے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر مون سون سے قبل کام معیاری طریقے سے مکمل نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ اس سڑک کے متاثر ہونے کی صورت میں شطرنجی پورہ، جاولی ویس، قصائی ویس، غازی پورہ، گھرکُل اور بمن واڑی سمیت کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہونے کا اندیشہ ہے۔
شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے متعدد مرتبہ بلدیہ بالاپور کے چیف آفیسر اور متعلقہ انجینئر سے ملاقات کر کے اس مسئلے کی جانب توجہ دلائی، مگر اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ عوام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار صرف خانہ پُری کر رہا ہے اور سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
ضلع کلکٹر سے فوری کارروائی کا مطالبہ
بلدیہ انتظامیہ کی بے حسی سے تنگ آ کر شہریوں نے اس خبر کے ذریعے ضلع کلکٹر اکولہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائی جائے، قصوروار افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سڑک و نالیوں کا کام معیاری انداز میں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے فوری توجہ نہ دی تو جمہوری طریقے سے احتجاج اور غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔
"چیف آفیسر اور انجینئروں سے بار بار ملاقاتوں کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، اب بدھو شاہ بابا – بالادیوی روڈ کے مسئلے پر عوام کو ضلع کلکٹر کے دروازے تک جانا پڑ رہا ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!