اکولہ: بال بھارتی، پونہ لسانی کمیٹی کے رکن منتخب ہونے پرراجو قریشی اعزاز

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کے بارسِی ٹاکلی شہر کے معروف تعلیمی ادارے بابا صاحب دھابیکر ودھیالیہ، میں سابق طالبِ علم اور ممتاز معلم راجو قریشی سر کو بال بھارتی، پونہ لسانی کمیٹی کے رکن منتخب ہونے پر پُروقار تقریب میں اعزاز سے نوازا گیااس موقع پر صدرِ مدرس کیلاس سابڑے سر، نائب صدرِ مدرس سید ناصر سر اور سینیئر استاد طارق الدین شیخ سر اسٹیج پر موجود تھے۔صدرِ مدرس کیلاس سابڑے سر نے راجو قریشی سر کو شال اوڑھا کر اور پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ان کا اعزاز کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجو قریشی سر نے اپنے تعلیمی سفر میں اسکول اور اساتذہ کی رہنمائی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں، اس کی بنیاد اسی ادارے نے رکھی ہے۔ ان کے اعزاز اور خطاب کے موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود رہی۔
پروگرام کی نظامت سید اسد علی سر نے کی جبکہ سید شکیل سر نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔یہ تقریب نہایت خوشگوار اور حوصلہ افزا ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔



