ہیورکھیڑ کی ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول میں الوداعی تقریب کا انعقاد؛ نم آنکھوں سے طلباء الوداع ہوئے

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : اکولہ ضلع کے تلہا را تعلقہ کے ہیور کھیڑ شہر میں واقع ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول میں دہم جماعت کے طلباء کے لئے 5فروری کو الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کی صدرات مدرسہ ہذا کے صدر مدرس سيد قمر علی نے فرمائی جب کہ اسکول انتطامیہ کمیٹی کے نائب صدر عبدالرزاق ،حفاظت خان ، سیدقسمت علی، ضلع پریشد مدرسہ وسطانیہ کے صدر مدرس ناظم خان بحیثیت مہمان خُصوصی شریک رہے۔ دہم جماعت کے طالب علم سید سعد کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا دہم جماعت کی طالبہ بریرہ زمن نے نعت پاك پڑھی بعد ازاں،ایمن خاتون ،صیامُ النساء،نبیل خان اور محمّدفیض ان طلباء نے نے تقا ریر،ترا نہ اور گیت کے ذریعے اپنے جذبات اور اسکول کے گزرے ہوئے دنوں کو ياد کیا۔ دہم جماعت کے کلاس ٹیچرس نبیلہ فرحین میڈم اور عظیم سر نے طلباء کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازانیز نبیلہ میڈم نے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی مترنم آواز میں علامہ اقبال کی ایک نظم پیش کی۔مہمان خصوصی حفاظت خاں، عبدالرزاق بھائی اور ناظم خاں نے بھی طلباء کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔
اسکول کے معاون مدرس ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی ،ظفر احمد،عتیق الرحمٰن خان ،نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے بورڈ کے امتحان کے متعلق اہم مشورے دیے اور طلباء کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اخیر میں صدر جلسہ سید قمر علی نے طلباء کو مستقبل میں خوب محنت کرنے اور بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہدایات دی طلباء کی امتحان، اعلی تعلیم حاصل کرنے اور سماجی زندگی سے متعلق رہنمائی فرمائی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض دہم جماعت کی طالبہ عفیفہ فردوس نے پر اثر انداز میں نبھائی اورعتیق الرحمن خان سر کےاظہارِ تشکر سے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔بعد ازاں طعام کا لطف طلباء نے اُٹھایا ۔پروگرام کوکامیاب بنانے میں کوثر نسرین میڈم ،محمّد زبير سر ،توصیف احمد خان اور اسکول کے تمام اساتذہ نے انتھک محنت کی۔



