شعبہ اردو سوشل کالج کے فعال پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ ؛ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ” مثالی معلم” کے ایوارڈ سے سرفراز

سولاپور: (اقبال باغبان) : شہر شولا پور کے معروف سینیئر کالج شولاپور سوشل اسوسیشن آرٹس اینڈ کامرس کالج کے شعبہ اردو کے فعال پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ کو سال برائے 2019 کا ریاستی سطح کا “مثالی معلم “کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ کالج اور جامعہ میں اردو زبان کی تدریسی خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتاہے ۔ یہ ایوارڈ بتاریخ ۷ اکتوبر ۲۰۲۵ کو گورنمنیٹ آف مہاراشٹرکے اقلیتی عمور کے اعلیٰ افسران کے موجودگی میں دیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ گزشتہ 18 سالوں سے شعبہ اردو سوشل کالج میں اردو زبان و ادب کی تدریس کے ساتھ ساتھ اردو کی ترقی و اشاعت میں بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں ۔موصوف کو اب تک ادبی و تعلیمی اور تدریسی خدمات کو سراہتے ہوئے” پانچ مثالی معلم” کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ موصوف نے اب تک قومی و عالمی سطح پر مختلف جرائدورسائل میں تحقیقی و تنقیدی مضامین تخلیق کیے ہیں۔
طلباء کی سہولیات کے لیے یونیورسٹی سطح پر ہر سال نصابی کتابیں بھی مرتب کرتے ہیں۔ سولا پور یونیورسٹی میں موصوف کی رہنمائی و نگرانی میں اب تک چار طلبہ و طالبات نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ موصوف گذشتہ دہائی سال سے سولا پور یونیورسٹی میں بورڈاآف ا سٹڈیزکے چیئرمن کی حیثیت سے بہ حسن وخوبی کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
یہ ریاستی ایوارڈ یقیناً ان میں حوصلہ و ہمت افزائی کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط تحریک کا جذبہ دے گا ۔ اہلیان شولاپور اور خصوصی طور پر تمام محبان اردو ،خصوصی طور پر سوشل ادارے کے صدر ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان ، بزم غالب شولاپور کے صدرمحترم بشیر پرواز اور اراکین، اردو سے وابستہ کئی تنظیموں نے مثالی معلم کا ایوارڈ ملنے پر انہیں دلی مبارکبادی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اقبال تامبولی ،ڈاکٹر شفیع چوبدار،ار، ڈاکٹر آصف اقبال، تدریسی اور غیر تدریسی عملہ نے بھی خلوص دل سے مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا ۔