مہاراشٹر

سلطان اخترکومہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکیڈمی کا خصوصی ایوارڈ تفویض

سولاپور: (نامہ نگار ) :مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی نے مشہور افسانچہ نگار, معاون معلم بھارتیہ اردو وکاس فاونڈیشن سولاپور کے صدر سلطان اختر کو خصوصی ایوارڈ برائے 2022 (اردو کے فروغ کے لیے ہمہ جہت خدمات پر) ۸ ستمبر ۲۰۲۵ کو ڈوم اسٹیڈیم ورلی ممبئی منعقد عظیم الشان گولڈن جوبلی پروگرام بہار اردو میں روپیش جئےونشی صاحب سیکرٹری وزرات اقلیتی امور اور کمیشنر پرتبھا انگلے میڈم اقلیتی کمیشنریٹ کے ہاتھوں ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔اردو اکیڈمی کی جانب سے دو بجے سے رنگا رنگ ادبی و تہذیبی سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔ اکادمی کے ایگزیکٹو آفیسر جناب شعیب ہاشمی , دیگرمعزز مہمانان سمیت ڈوم اسٹیڈیم میں ریاست مہاراشٹر کے ادب نواز حلقے نے اپنی شرکت کو درج کیا ہے ۔ اس پر مسرت موقع پر مولانا خیردی, القمہ باغبان خصوصی شریک تھے . سلطان اختر کو ایوارڈ ملنے پر اندرون و بیرون ملک سے احباب اردو باالخصوص ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی,پرنسپل رضوان شیخ,صحافی ایوب نلامندو, مدیر اردو ٹائمز جناب فاروق انصاری,مدیر ایشیا ایکسپریس جناب شارق نقشبندی,و دیگر معزز احباب نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ حاضر نشان رہے کہ سلطان اختر نے 12 سے زائد کتابوں کو مرتب کرکے شائع کیا ہے۔ آپ کی مرتب کردہ آٹھ کتابیں ریختہ پر اپ لوڈ ہیں۔ موصوف نے اپنے ادارے کے زیر اہتمام قومی و عالمی سیمینار سولاپور میں منعقد کیا ہے۔ مشاعرہے کتابوں کی رسم رونمائی استقبالیہ جلسے وغیرہ میں ادراہ سر گرم ہے۔ آپ کی شخصیت و ادبی سفر پر تین کتابیں منظر عام پر آئی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!