اہم خبریں

تمل ناڈو: اداکار تھلپتھی وجے کی ریلی میں بھگدڑ؛ 29 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

تمل ناڈو: (کاوش جمیل نیوز) :اداکاری کے بعد سیاست میں قدم رکھنے والے تمل اداکار تھلپتھی وجے کی ہفتہ کی شام کو کرور میں منعقدہ ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 29 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وجے نے گزشتہ سال تملگا ویتری کلگم نامی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اور آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں آج ان کی جانب سے یہ ریلی منعقد کی گئی تھی، جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ اسی دوران بھیڑ بے قابو ہونے کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔
صورتحال بگڑنے پر وجے نے اپنی تقریر درمیان میں ہی روک دی۔ اسی وقت ہنگامے کے دوران جب ایک بچے کے لاپتہ ہونے کی خبر ملی تو وجے پولیس سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
بھگدڑ کے بعد دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے افسران اور وزراء کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ اسٹالن نے سابق وزیر وی۔ سینتھل بالاجی، وزیر صحت سبرامنیم اور کرور کے ضلع کلکٹر کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے بھی گفتگو کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹروں اور پولیس کا تعاون کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!