مہاراشٹر ٹیچر اہلیت امتحان (MAHATET) 23 نومبر کو ، نیز آج 15 ستمبر سے آن لائن فارم کی شروعات

پونے: (نامہ نگار): مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل، پونے نے ریاست بھر میں مہاراشٹر ٹیچر اہلیت امتحان (MAHATET) 2025 کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ یہ امتحان اتوار، 23 نومبر 2025 کو دو مرحلوں میں منعقد کیا جائے گا۔فارم بھرتی کی تاریخیں 15 ستمبر 2025 سے 3 اکتوبر 2025 تک مقرر کی گئی ہیں۔ اس کے بعد درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ 10 نومبر سے 23 نومبر 2025 تک کونسل کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ امتحانی اوقات درج ذیل ہیں ،پیپر اول (پرائمری سطح: جماعت 1 تا 5) صبح 10:30 بجے تا دوپہر 1:00 بجے۔تک نیز پیپر دوم (اعلیٰ پرائمری سطح: جماعت 6 تا 8) دوپہر 2:30 بجے تا شام 5:00 بجے تک ،کونسل نے واضح کیا ہے کہ فارم صرف آن لائن ہی قبول ہوں گے۔ تمام معلومات درست اور مکمل درج کرنا ضروری ہے ورنہ فارم مسترد کردیا جائے گا۔ امتحان سے متعلق تمام نوٹس صرف www.mahatet.in اور www.mscepune.in پر جاری کی جائیں گی۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے اس موقع پر کہا کہ ریاست کے ہزاروں اردو اور دیگر زبانوں کے, امیدوار ،اساتذہ اس امتحان کے اعلان کے منتظر تھے۔ بالآخر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ہماری اپیل ہے کہ امیدوار سنجیدگی سے تیاری کریں اور حکومت امتحان کو شفاف، بروقت اور بغیر کسی رکاوٹ کے منعقد کرے۔