سلوڑ: پولیس تھانے میں گھس کر پولیس افسر پر حملہ، اورنگ آباد ضلع کے سلوڑ کا سنسنی خیز واقعہ ؛ چار گرفتار

سلوڑ(اورنگ آباد) : اورنگ آباد ضلع کے سلوڑ شہر میں ایک بار پھر امن و قانون پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ یہاں ایک کپل نے پولیس تھانے میں گھس کر پولیس افسر پر حملہ کیا۔ اس سنسنی خیز واقعہ کے بعد پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ واقعہ شہر میں دوسری بار پیش آیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، کار پارکنگ کے تنازعہ سے شروع ہوا جھگڑا سیدھا پولیس تھانے تک جا پہنچا۔ وہاں ملزمان نے تھانے کے سب انسپکٹر پر حملہ کیا۔ اس دوران ملزمان نے تھانے کے کمپیوٹر توڑنے اور کاغذات ادھر ادھر پھینکنے کی بھی کوشش کی۔
اس حملے میں زخمی ہوئے پولیس افسر کا علاج سِلوڑ کے ذیلی ضلعی اسپتال میں جاری ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ اس واقعے کے بعد شہر کی سکیورٹی پر ایک بار پھر سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔