مہاراشٹر

بالاپور : گیس سلنڈر بکنگ کے اوقات میں تبدیلی! ;صارفین کے لیے اہم ہدایات جاری

بالاپور : (ذاکر احمد) :گھریلو گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس سلنڈر بکنگ کے حوالے سے اہم معلومات جاری کی گئی ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب گیس سلنڈر کی بکنگ مخصوص اوقات میں ہی کی جائے گی اور مقررہ مدت سے پہلے بکنگ قبول نہیں کی جائے گی۔
جاری ہدایات کے مطابق گیس سلنڈر کی بکنگ صبح 5 بجے سے 7 بجے تک اور رات 8 بجے سے 12 بجے تک کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ صبح 7 بجے سے رات 8 بجے تک بکنگ کی سہولت بند رہے گی۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ یہ نظام صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور بکنگ کے عمل کو منظم بنانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔
محکمہ کے مطابق صرف انہی صارفین کی بکنگ قبول کی جائے گی جنہیں اپنے آخری سلنڈر کی ڈیلیوری ملے ہوئے کم از کم 25 دن مکمل ہو چکے ہوں۔ اس سے پہلے کی گئی بکنگ کو سسٹم میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکام نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اصولوں اور اوقات کا خیال رکھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اگر کسی صارف کو گیس سلنڈر کی فراہمی میں دشواری پیش آتی ہے تو وہ متعلقہ کمپنی کے ٹول فری نمبر پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ انڈین گیس اور ایچ پی گیس کے صارفین کے لیے ٹول فری نمبر 18002333555 جبکہ بھارت گیس کے صارفین کے لیے ٹول فری نمبر 1800224344 جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ گیس کی بچت کریں اور بکنگ کے لیے صرف مجاز طریقہ کار اختیار کریں تاکہ تمام صارفین کو بروقت گیس سلنڈر فراہم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!