اکولہ میں سیکڑوں اساتذہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ میں شامل ،شفیق راہی ریاستی نائب صدر،ضلع صدر شاہد پرویز، ڈویژن کارگذار صدر سیف الدین منتخب

اکولہ: (کاوش جمیل نیوز) : ضلع اکولہ کے 250 پرائمری اساتذہ میں سے سیکڑوں اساتذہ نے اردو طلباء ،اسکولوں ، کے تعلیمی معیار میں بہتری و مختلف مسائل کی یکسوئی کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 میں شمولیت اختیار کی۔ تنظیم کا تشکیلِ نو پروگرام نہایت تزک و احتشام اور منظم انداز میں 14 اپریل 2026 کو پت سنستھ ہال، اکولہ میں منعقد ہوا ۔پروگرام کی سرپرستی ڈاکٹر ناصر الدین انصار صاحب ،سابق بی ای او، مرتضیٰ پور، نے فرمائی، جبکہ صدارت کے فرائض تنظیم کے بانی محترم ساجد نثار صاحب نے انجام دی، مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے اطہر پرویز صاحب,ADEI، تیلہارا,ڈویژن صدر ندیم راہی ،حسین دیشمکھ سر،ضلع صدر، واشم، شیخ متین سرضلع صدر، بلڈھانہ، محترم عبدالریاض کریم سر,مادھیمک ضلع صدر، بلڈھانہ,نے شرکت فرما کر پروگرام کی شان میں اضافہ کیا۔پروگرام میں اکولہ ضلع پریشد کے تقریباً 200 اساتذہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جن میں خواتین اساتذہ کی بھی خاطرخواہ موجودگی قابلِ ذکر رہی۔ دوپہر کی شدید گرمی کے باوجود دور دراز علاقوں سے اساتذہ کی شرکت ان کی اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138سے محبت اور وابستگی کا جیتا جاگتا ثبوت پیش کرتی ہے۔اس موقع پر ضلع اکولہ کی نئی ضلع مجلسِ عاملہ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ تشکیلِ نو کے تحت درج ذیل عہدیداران کاانتخاب عمل میں آیا،ریاستی نائب صدر: شفیق راہی سر،وبھاگ کارگزار صدر،سیف الدین سر،ضلع صدر شاہد پرویز سر،ضلع سیکرٹری،رضوان قاضی سر،ضلع کارگزار صدرعابد سر،ضلع خازن زبیر سر،ضلع نائب صدرصدام حسین سر
،اسی طرح تعلقہ سطح پر بھی عہدیداران کا انتخاب کیا گیا:آکوٹ تعلقہ صدرمحمد جاوید سر،باٹا تعلقہ صدر اسرار سر،اکولہ تعلقہ صدرسید افتخار سر،تیلہارا تعلقہ صدر،شارق علی سربالاپور تعلقہ صدرسعود سر،پروگرام میں مراٹھی سنگھٹنا کی سمنوئے سمیتی اور سنگھرش سمیتی کے عہدیداران نے بھی شرکت کر کے باہمی ہم آہنگی اور اتحاد کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
تقریب کے دوران ٹی ای ٹی ،اور سی ٹی ای ٹی امتحانات میں کامیاب اساتذہ کا اعزاز کیا گیا، جو ایک حوصلہ افزا اقدام ثابت ہوا۔ اس موقع پر صدام حسین سر نے ٹی ای ٹی سے متعلق نہایت مختصر، جامع اور مفید رہنمائی پیش کی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ خطبہ صدارت میں تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے تمام کارناموں کا ذکر کیا، مستقبل کی منصوبہ بندی، کے ساتھ تعلیمی معیار میں اضافہ کے لیے کام کرنے کی تلقین کی ۔نظامت کے فرائض راجو قریشی سر نے بحسن و خوبی انجام دیے، جبکہ اظہارِ تشکر شفیق راہی سر نے پیش کر کے پروگرام کا باوقار اختتام کیا۔یہ پروگرام نہ صرف تنظیمی استحکام کا مظہر ثابت ہوا بلکہ اساتذہ کے درمیان اتحاد، تعاون اور تعلیمی شعور کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت اختیار کر گیا۔




