مہاراشٹر

اکولہ:مہاراشٹرکی درسی نصابی کتاب بال بھارتی جماعت دوم میں نظم کے انتخاب پر شاعر نعیم فرازکا اعزاز

naim faraz akola newsاکولہ : (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :معروف شاعر اور مہانگر پالیکا اردو اسکول نمبر 8، لکڑ گنج اکولہ کے مدرس نعیم فراز کی نظم حکومتِ مہاراشٹر کے درسی نصاب بال بھارتی جماعت دوم میں شامل ہونے پر علمی، ادبی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف نعیم فراز کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ اکولہ کے ادبی وقار میں بھی ایک اہم اضافہ ہے۔نعیم فراز نے درس و تدریس کے میدان میں اپنے مخلص اور باصلاحیت ساتھیوں کے تعاون، محبت، محنت، اخوت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے امتزاج سے آکولہ مہانگر پالیکا اردو اسکول نمبر 8 کو ایک نمایاں مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج اس ادارے کی تعلیمی خدمات اور ترقی کا اعتراف نہ صرف مہانگر پالیکا کے شعبۂ تعلیم میں کیا جا رہا ہے بلکہ پورے ضلع میں اس کی ستائش کی جا رہی ہے۔مہاراشٹر کی نصابی کتاب برائے جماعت دوم اردو بال بھارتی میں "کتابیں” کے عنوان سے نظم شائع ہونے پر اکولہ مغرب کے ایم ایل اے ساجد خان پٹھان نے نعیم فراز کا پرتپاک اعزاز کرتے ہوئے انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔ اسی طرح اکولہ مہانگر پالیکا کے ڈپٹی کمشنر اور اردو و مراٹھی اساتذہ نے بھی ان کا اعزاز کیا۔واضح رہے کہ نعیم فراز مشاعروں کے اسٹیج پر اکولہ شہر کی کامیاب نمائندگی کرتے آرہے ہیں۔ اردو زبان و ادب اور تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات قابلِ ذکر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!