گلوکارمحمد ایازکو نیشنل اچیورز ایوارڈ سے نوازا گیا

سولاپور: (اِقبال باغبان ) : حال ہی میں ممبئی میں ایک شاندارپروگرام میں سولاپور کے گلوکار محمد ایاز کو سودیش فاؤنڈیشن ، ممبئی کی طرف سےنیشنل اچیورز ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ وزیر توانائی شری پاد نائک اور معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار میہول کمار نے دیا۔ اس موقع پر صنعتکار شام سنگھانیہ ، اداکارہ انکیتا راول، نتاشا فرنینڈس، ڈائریکٹر ٹینو ورما، سودیش کے سنجیو کمار، آدتیہ دیشمکھ، ویبھو شرما، یوسف شاکر موجود تھیں۔
اس موقع پروزیر توانائی شری پاد نائک نے کہا کہ محمد ایاز ایک سادہ کسان گھرانے سے تعلق رکھنے والے فنکار ہیں۔ انہوں نے اپنے نامساعد حالات پر قابو پا کر اپنے فن کو بین الاقوامی سطح پر پہنچا کر اپنے ضلع سولاپور کو نہ صرف ہندوستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مشہور کیا۔ ایاز کو ملک اور بیرون ملک کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ سودیش فاؤنڈیشن نے ان کے کام کو تسلیم کیا اور انہیں باوقار نیشنل اچیورز ایوارڈ 2025 ممبئی کے فائیو اسٹار ریڈیسن ہوٹل میں دیا گیا۔ اس وقت محمد ایاز نے کہا کہ یہ ایوارڈ یقیناً میرے لیے متاثر کن ہو گا۔
تصویر میں = توانائی کے وزیر شری پاد نائک ، ڈائریکٹر مہل کمار ، اداکارہ نکیتا راول ، پلے بیک سنگر محمدایاز وغیرہ۔



