مہاراشٹر

خانقاہِ چشتیہ بیلدار پورہ، بالاپور میں روحانی محفل اور جشنِ مسرت کا انعقاد

بالاپور : (ذاکر احمد) : علاقہ بیلدار پورہ میں واقع خانقاہِ چشتیہ میں آج بروز سنیچر ۱۸ اپریل ۲۰۲۶ء کو ایک روحانی اور پُر نور محفل کا اہتمام کیا گیا، جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی پُرکیف محفل سجی، جس سے پورا ماحول روحانیت اور عقیدت سے معطر ہو گیا۔
تقریب کا آغاز بزرگِ دین بفیضِ نگاہِ کرم شیخ الاسلام حضرت سید شاہ عنایت اللہ حسنی احسینی نقشبندی قادری قدس سرہ العزیز کی روحانی توجہات اور دعاؤں کے ذکر سے ہوا۔ بعد ازاں نماز کے بعد آلِ رسول اور پیرِ طریقت حضرت سید شاہ اظہار الاسلام طالب نقشبندی قادری مجددی کی زیرِ سرپرستی خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
اس روحانی اجتماع میں خانقاہِ نقشبندیہ کی ترقی و سربلندی اور علاقے میں امن و بھائی چارے کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ عقیدت مندوں نے محفلِ نعت میں بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے نعتیں پڑھیں اور روحانی فیوض و برکات حاصل کیے۔
اس موقع پر روحانی محفل اور خانہ آبادی کی خوشی کے سلسلے میں جشنِ مسرت بھی منایا گیا، جس میں حاضرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بزرگوں کی تعلیمات پر عمل کرنے اور دین و انسانیت کی خدمت کا عزم کیا۔
محفل کے اختتام پر تمام حاضرین کے لیے دعا اور خیر و برکت کی تمنا کی گئی۔
یہ خبر محمد شہزاد عرف دانش نقشبندی نے تحریر کی جبکہ تقریب کے انتظامات میں محمد عرفان ٹرک اونر، بیلدار پورہ بالاپور ضلع اکولہ کا خصوصی تعاون رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!