مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی افسر و ملازم ایسوسی ایشن کی نئی ضلعی عاملہ تشکیل؛ ریاض شیخ ضلع صدر اور توفیق احمد نائب صدر منتخب؛ بلڈھانہ ضلع اقلیتی افسران میں خوشی کی لہر

چکھلي: (توفیق احمد) :مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی افسر و ملازم ایسوسی ایشن، شاخ ضلع بلڈھانہ کی نئی ضلعی عاملہ تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس نئی عاملہ میں مختلف اہم عہدوں پر تجربہ کار، باصلاحیت اور سماج دوست قیادت کا انتخاب کیا گیا ہے، جسے ضلع بلڈھانہ کے لیے باعثِ فخر اور خوشی قرار دیا جا رہا ہے۔نئی عاملہ میں جناب ریاض شیخ کو متفقہ طور پر ضلع صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح شیخ عقیل شیخ ابراہیم (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، پرائمری – ضلع پریشد بلدھانہ) کو ضلع کارگذار صدر، سید اکبر سید محمد کو ضلع سکریٹری اور سید رفیق سید رشید کو نائب سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے نائب صدور کے طور پر اُمیش جین (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، ضلع پریشد بلدھانہ)، توفیق احمد عبدالرّفیق، ابراہیم خان، حبیب اللہ خان، آگمیا شاہ، بسم اللہ شیخ، پریمانند وانکھیڑے اور رئیس الدین قاضی کا انتخاب کیا گیا ہے۔جبکہ شیخ چاند شیخ گلاب صاحب اور واثق نوید صاحب کو امتیازی حیثیت سے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔تنظیمی امور کے لیے سنگیتا کاسارے، بھاونا چُڈیوال، عزیز سراور پروفیسر تنظیم حسین کو تنظیم کار مقرر کیا گیا ہے۔خزانچی کی ذمہ داری سید فرقان سید مردان اور ستیش جگدیش بیلوکار کے سپرد کی گئی ہے۔اسی طرح قانونی مشیروں کے طور پر ایڈووکیٹ شیخ سلیم شیخ محمد اور ایڈووکیٹ شیخ صادق شیخ مبین کا تقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے اراکین نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی عاملہ کے تمام عہدیدار تجربہ کار، فرض شناس اور اقلیتی افسران و ملازمین کے مسائل کے تئیں حساس رویہ رکھتے ہیں۔ ان کی قیادت میں تنظیم مزید مضبوط ہوگی اور اقلیتی افسران و ملازمین کے مسائل مؤثر انداز میں حکومت اور متعلقہ محکموں تک پہنچائے جائیں گے۔
نئی ضلعی عاملہ کے تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی گئی ہیں۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ ان کے دورِ کار میں تنظیم ترقی کی نئی منازل طے کرے گی اور اقلیتی سماج کے مفاد میں نمایاں خدمات انجام دے گی۔



