ہمارےاکولہ ضلع کے بہترین راجنیتا(سیاستدان)

از قلم
شیخ وسیم پٹواری پاتور
ہمارے اکولا ضلع کے
دو بہترین راجنیتا جانب مرحوم سیّد محسن ٹھیکیدار صاحب اور جناب مرحوم ہدایت پٹیل صاحب جو اقتدار کو خدمت کا ذریعہ بنائے وئےتھے،نہ کہ ذاتی مفاد کا آلہ ۔وہ جو قوم کا درد سنتے تھے، خواب دکھاتےتھے اور انہیں حقیقت بنانے کے لیے جی جان لگا دیتےتھے۔ جو انکے سچے اور بہترین سیاستدان کی شان بیان کرتے ہیں ۔بہترین راجنیتا جو لوگوں کے لیے جیتے تھے،ایک سچے لیڈر جو قوم کی بھلائی کو اپنی ذات سے مقدم رکھتے تھے.وہ رہنما جو راستہ دکھاتے تھے، نہ کہ صرف حکم دیتے تھے، اچھے سیاستدان جو طوفان میں بھی کشتی کو ساحل تک لے جاتے تھے اور سب کو ساتھ رکھتے تھے۔ بہترین راجنیتا کہ جب بولتے تھے تو الفاظ سے نہیں، عمل سے لوگوں کے دل جیت لیتے تھے.جو لوگوں کا درد اپنا درد سمجھتے تھے،جو انصاف کو اپنا مذہب بنائے ہوئے تھے،وہ راجنیتا جو دل میں بسے، خوابوں کو سچ کرتے تھے.قوم کے لیے جیتے تھے.چٹانوں سے ٹکرائے جو، ہار نہ مانتے تھےکبھی اندھیرے میں مشعل بنے تھے،اُن کی زبان میں سچائی، اُنکے قدموں میں استقامت لوگوں کی خدمت میں زندگی گزارے، وہ جو کرپشن سے دور رہے، انصاف کی راہ پر چلے.قوم کا سرمایہ بنے، وہ سیاستدان سب سے اعلیٰ ملے تھے.”ایمان، اتحاد، تنظیم” یہ تینوں الفاظ جن کی زندگی کے نعرے تھے۔ دو سچےراجنیتا تاریخ کا آئینہ بنے تھے.وہ جسے دیکھ کر آنے والی نسلیں سیکھتی رہینگی کہ سیاست خدمت ہے، طاقت نہیں۔تاریخ میں امر ہو گئے۔
اللہ ہمارے ان دونوں نیتاؤں کی مغفرت فرمائے
جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔



