مضامین

مہاراشٹرچیف منسٹراوروزیراعظم کی الجھنیں بڑھ گئی

ازقلم: سید فاروق احمد قادری
مہانگر پالیکا کے الیکشن کے بعد ممبئی کی سیاست ایک بار پھر رسہ کشی کا میدان بن چکی ہے۔ عددی اعتبار سے بی جے پی کو سبقت حاصل ہے، مگر سیاست میں صرف اکثریت کافی نہیں ہوتی. یہاں جوڑ توڑ، وقت اور چال فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔
چیف منسٹر ایکناتھ شندے کی بغاوتی سیاست نے اس بساط کو مزید الجھا دیا ہے۔ وہ ایک طرف خود کو طاقت کا مرکز ثابت کرنا چاہتے ہیں، تو دوسری طرف بی جے پی کی قیادت، خصوصاً مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ، دباؤ میں نظر آتے ہیں۔ بی جے پی کو پوری امید تھی کہ مہانگر پالیکا میں برتری کے بعد میئر کی کرسی بھی اسی کے حصے میں آئے گی، مگر بدلتے سیاسی تیور کچھ اور کہانی سنا رہے ہیں۔
قومی سیاست میں اگر نظر دوڑائی جائے تو یہ کھیل نیا نہیں۔ نتیش کمار ہوں یا آندھرا کے وزیر اعلیٰ.مرکز کی حکومت کو سہارا دے کر، اپنی سیاسی قیمت بڑھانے کا فن اب ایک معمول بن چکا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ وزیر اعظم مودی اس سیاسی شطرنج میں اب تک کامیاب چالیں چلتے آئے ہیں، مگر ممبئی کا معاملہ آسان نہیں۔
ادھر اپوزیشن میں بھی ہلچل ہے۔ اکھلیش یادو اپنی سیاسی بساط بچھانے میں مصروف ہیں اور مرکز کے خلاف محاذ آرائی کے امکانات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ نہیں کہ کس کے پاس کتنی سیٹیں ہیں، بلکہ یہ ہے کہ کون کب کس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔
اسی تناظر میں مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کا کردار بھی قابلِ توجہ ہے۔ اگرچہ اس کی سیٹیں فیصلہ کن ثابت ہو سکتی تھیں، مگر اسدالدین اویسی کی قیادت نے واضح کر دیا ہے کہ پارٹی میئر کے عہدے کے لیے کسی کو مشروط حمایت دینے کے موڈ میں نہیں۔ یہ انکار اس بات کی علامت ہے کہ AIMIM فی الحال سودے بازی کی سیاست سے خود کو الگ رکھنا چاہتی ہے۔
اب سوال یہی ہے کہ ممبئی کا میئر مراٹھا چہرہ ہوگا، کسی دیشی سیاسی فارمولے کا نتیجہ، یا پھر کوئی ایسا نام جو بظاہر غیر متوقع ہو؟
فی الحال اتنا طے ہے کہ یہ فیصلہ صرف ایوان میں نہیں، بلکہ بند کمروں میں ہونے والی بات چیت میں ہوگا۔
ممبئی ایک بار پھر یہ ثابت کرنے جا رہی ہے کہ یہاں سیاست صرف اقتدار کا کھیل نہیں—یہ صبر، چال اور موقع شناسی کا امتحان بھی ہے۔
اگر نائب چیف منسٹر شندے نے ڈھائی ڈھائی سال کی میئر کی مدت رکھی تو کیا اس کو چیف منسٹر اف مہاراشٹر مان جائیں گے
فیصلہ جلد ہوگا، مگر اثرات دور تک جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!