مہاراشٹر

بالاپور : دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے گیارہویں میں آن لائن داخلہ سے متعلق رہنمائی پروگرام 14 اپریل کو

بالاپور : (ذاکر احمد شیخ) :فروری 2026 میں دسویں جماعت کی بورڈ امتحان دینے والے اور جن کا نتیجہ ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے، ایسے طلبہ کے لیے تعلیمی سال 2026-27 میں گیارہویں جماعت میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے آن لائن فارم کے حصہ نمبر 1 کی رجسٹریشن کرنا ضروری بتایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم بھرنے کے طریقۂ کار کے بارے میں طلبہ اور ان کے والدین کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے منگل، 14 اپریل کو صبح 8 بجے انجمن انوارالاسلام ہائی اسکول و جونیئر کالج، بالاپور میں ایک خصوصی رہنمائی پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔
ادارے کی جانب سے دسویں جماعت کے تمام طلبہ اور ان کے والدین سے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
پروفیسر:
1. اقبال خان
2. شوئیب محمد خان
3.ظفر حسین
پرنسپل
انجمن انوارالاسلام ہائی اسکول و جونیئر کالج، بالاپور۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!