مہاراشٹر

بالاپور:تقسیمِ راشن کِٹ (مشن 313) خدمتِ خلق کی درخشاں مثال

بالاپور: (ذاکر احمد) :آج بروز پیر، 16 فروری 2026ء کو صبح 10 بجے، مدرسہ جامع العلوم، بالاپور کے زیرِ اہتمام ایک نہایت بابرکت اور روح پرور فلاحی پروگرام منعقد ہوا، جس کی سرپرستی حضرت اقدس مولانا مفتی محمد اسلم صاحب قاسمی بستوی مدّظلّہ العالی نے فرمائی۔ اس مبارک موقع پر مشن 313 کے تحت معاشرے کے ضرورت مند طبقات تک امداد پہنچانے کے لیے 313 مستحق گھرانوں میں راشن کِٹس تقسیم کی گئیں۔
اس بابرکت تقریب کی صدارت حضرت اقدس حافظ عظمت اللہ خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ (کھام گاؤں) نے فرمائی، جبکہ مجلس کا آغاز حضرت ہی کی پُرخلوص دعا سے ہوا، جس سے پورا ماحول روحانیت اور اخلاص کی خوشبو سے معطر ہو گیا۔
خصوصی طور پر مدرسہ کی جانب سے بالاپور اور اطراف کے دیہات کے تقریباً 125 علماء کرام کو بھی راشن کِٹس پیش کی گئیں، جو اہلِ علم کی عزت افزائی اور ان کی اعانت کا ایک قابلِ تحسین اور لائقِ تقلید قدم ہے۔ اس نیک عمل کو شرکائے محفل نے دل کھول کر سراہا اور مدرسہ کی دینی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا|س موقع پر شہر بالاپور اور اطراف کے علاقوں سے بڑی تعداد میں معزز شخصیات نے شرکت فرمائی، جن میں بالخصوص:* مولانا خورشید احمد قاسمی صاحب،مفتی محمد احمد صاحب قاسمی (معاون مہتمم)،مولانا محمد عمر صاحب (معاون مہتمم)،مولانا صدیق صاحب،مولانا تحسین صاحب،حافظ یاسین صاحب،جناب ناصر خان صاحب،مولانا شیخ معین اسلمی صاحب (باڑے گاؤں)،مولانا صدام پٹھان صاحب (جے پور)،سیّد کبیر صاحب،مولانا سید امین اشاعتی،مولانا رضوان صاحب اسلمی،مولانا معین خان صاحب اسلمی (چتوڑا)،اور شیخ مکرم صاحب کے نام قابلِ ذکر ہیں.
یہ بابرکت خدمتِ خلق کا عظیم الشان عمل مدرسہ جامع العلوم، بالاپور کی دینی، فلاحی اور سماجی خدمات کا روشن مظہر ہے، جس کے ذریعے نہ صرف ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی گئی بلکہ علماء کرام کی دلجوئی اور اعانت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!