بریکینگ نیوز: لال قلعہ میٹرواسٹیشن کے باہر خوفناک دھماکہ! 8 ہلاک، کئی افراد زخمی؛ پوری دہلی میں “ہائی الرٹ” جاری

دہلی: (کاوش جمیل نیوز) :بھارت کی راجدھانی دہلی میں واقع لال قلعہ کے قریب ہائی سیکیورٹی زون والے علاقے میں ایک کار میں زوردار دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں میں بھی آگ لگنے کی خبر ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، اس دھماکے میں 8 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پیر کی شام تقریباً 6 بج کر 30 منٹ پر یہ دھماکہ ہوا۔ فائر بریگیڈ کی تقریباً سات گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
دھماکے کی صحیح وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ دہلی فائر سروس کے مطابق، لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب ایک کار میں اچانک دھماکہ ہوا، جس کے بعد تین سے چار دیگر گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی اور وہ بری طرح تباہ ہو گئیں۔ اس واقعے کے بعد پوری دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور سیکیورٹی فورسز کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔



