مہاراشٹر

شیخ متین ابن شیخ نظیر کو ریاستی مثالی معلم ایوارڈ 2025 تفویض ؛ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن نے تدریسی و سماجی خدمات کا کیا اعتراف

بلڈھانہ: ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانوی بوائز اسکول دیولگھاٹ کے ناموراور فعال معلم شیخ متین ابن شیخ نظیر کو ریاستی مثالی معلم ایوارڈ 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔یہ اعزاز تعلیمی، سماجی و ثقافتی خدمات، جدید طرز تدریس، اسکول میں اختراعی سرگرمیوں، اور طلبہ دوست رہنمائی کے اعتراف میں ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے تفویض کیا جا رہا ہے۔ریاست مہاراشٹر سے کل چھ 6 اساتذہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے جن میں تین اساتذہ اردو اور تین مراٹھی میڈیم کے اسکولوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جلد ہی اورنگ آباد (سمباجی نگر) میں بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں ایک پروقار تقریب کے دوران ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔
شیخ متین ابن شیخ نظیر، جو نیشنل ایوارڈ یافتہ ٹیچر بھی ہے، اپنی ملنسار طبیعت، جدید تدریسی انداز اور طلبہ پر مرکوز سرگرمیوں کے سبب تعلیمی حلقوں میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کے انتخاب سے اہل خانہ، دوست احباب، تعلیمی حلقوں ب اور خصوصاً دیولگھاٹ و ضلع بلڈھانہ میں بے پناہ مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے بانی و صدر شیخ عبدالرحیم نے کہا کہ:”شیخ متین جیسے باصلاحیت، اعلی تعلیم یافتہ ،ٹیکنو ٹیچر، طالب علم دوست اور جدید فکر رکھنے والے استاد کی تعلیمی کوششوں کا اعتراف ہمارے لیے باعث فخر ہے۔”ایوارڈ کے اعلان پر شیخ متین ابن شیخ نظیر نے ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:”یہ کامیابی میرے والدین ، اہل خانہ ، دوست واحباب اور شاگردوں کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔ تعلیمی خدمت اور کارکردگی ان شاء اللہ اسی جذبے سے جاری رہے گی۔”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!