مرکز تحفظ دین انڈیا کے زیرِ اہتمام جنوبی دہلی میں مجلس احرار اسلام ہند کے قومی صدر محافظ ختم نبوت حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی رحمہ اللہ کے لئے ایصالِ ثواب و تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا

یاد رہے کہ حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی رحمہ اللہ انتہائی خوبصورت اخلاق و کردار کے مالک تھے، آپ جس شخص سے بھی ملاقات کرتے تو وہ ہی شخص آپکا ہوجایا کرتا تھا، آپ بلا تفریق ہر مذہب و سماج کے افراد سے بہترین اخلاق سے پیش آتے تھے، آپ نے ہمیشہ بلا خوف و خطر حکومتوں کے غلط رویوں و غلط پالیسیوں پر وقت کی حکومتوں کو بے باک انداز میں ایمانی قوت جرأت و حوصلے کے ساتھ جواب دینے کا کام کیا ہے،
اس غمناک موقع پر مرکز تحفظ دین میڈیا کے ڈائریکٹر قاری ضیاء الرحمن فاروقی صاحب و اترپردیش کے صدر قاری محمد عارف قاسمی نے حضرت مولانا رحمہ اللہ کے جانشین و صاحبزادۂ محترم عالی جناب مولانا محمد عثمان صاحب لدھیانوی کو بذریعہ فون تعزیت پیش کی، نیز 11 ستمبر بعد نماز عشاء مدینہ مسجد نئی دہلی میں تحفظ دین میڈیا برانچ دہلی کے اراکین نے باضابطہ طور پر حضرت مولانا رحمہ اللہ کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا و دعاء مغفرت کی گئی،
اس موقع پر قاری محمد عارف قاسمی، مفتی آفتاب عالم قاسمی،مولانا شکیل احمد قاسمی،قاری فیض محمد، مولانا محمد جاوید و دیگر احباب نے شرکت کی،