مہاراشٹر

مایہ ناز ناظم مشاعرہ انور کمیشنر کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

سولاپور (سلطان اختر): سولاپور کی مشہور علمی و ادبی شخصیت, مایہ ناز ناظم مشاعرہ مرحوم انور حسین کمیشنر کے انتقال پر خادمان اردو فورم سولاپور اور شمع ایجوکیشن سوسائٹی سولاپور کے زیر اہتمام شمع اردو اسکول میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس بروز منگل 18 نومبر رات سات بجے منعقد ہوا، جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد میں شخصیات نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شمع ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر اور بے باک صحافی ایوب نلامندو نے اپنے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے جناب انور کمیشنر کے انتقال کو اردو کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔آپ نے مزید کہا میڈ کل لاین سے جڑے مرحوم انورکمشینر صاحب ایک زندہ دل انسان ادب نواز شخصیت کے مالک تھے۔آپ انگریزی کے ماہر تھے مگر آپ کواُردو ادب و زبان سے کافی لگاو تھا۔ آپ خادمان اردو فورم اور بزم غالب کے فعال رکن تھے۔ ان دونوں ادروں کے ذریعے اررو کے نمایاں پروگراموں کو کامیابی سے ممکنارکرتے رہے۔ دوستی کیا ہوتی ہے میں نے مرحوم انور بھائی سے سیکھا۔ہزاروں خوبیوں کے مالک مرحوم انو ر صاحب کو اللہ کروٹ کروٹ جنت عطا کرے اور خاندان کے سبھی افراد کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔ بھارتیہ اردو وکاس فا¶نڈیشن کے صدر سلطان اختر نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انور کمیشنر اچھی خاصی شعری صلاحیت کے حامل شخص تھے۔ وہ جہاں اچھے ناظم کے طور پر اپنا امتیاز رکھتے تھے وہیں وہ ایک شریف و وضع دار انسان بھی تھے۔اجلاس کی نظامت ڈاکٹر شفع چوبدار نے کی، جنہوں نے اپنی والہانہ تقریر میں انور کمیشنر کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں یاد کیا۔اجلاس کے صدر سابق پرنسپل عبدالمنان شیخ نے مرحوم کی ایمانداری، محنت اور دوراندیشی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مرحوم کے اہل خانہ میں ان کی دونوں بیٹیاں، دونوں داماد، فرزند عاطف کمیشنر اور بھائی جناب فاروق کمیشنر شریک تھے۔ اس موقع پر مظہر اللوڑی، جعفر بانگی، احسن نظیر منشی، شفیع کیپٹن، علیم الدین دنڈوتی، سید اقبال دانش آرٹسٹ، مولا علی لاکاپلی، شاعر پیتاں پوری، اور دیگر معزز احباب نے شرکت کی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ تمام شرکا نے انور کمیشنر کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ رسم شکریہ صحافی مظہر اللوڑی نے ادا کیا۔
واضح رہے کہ مرحوم انور کمیشنر کا انتقال گزشتہ 16 نومبر کو 70 برس کی عمر میں ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!