پونے: انجمن اسلام پیر محمد اردو ہائی اسکول کی شاندار کامیابی

پونے: 20 نومبر 2025 کو اعظم کیمپس پونے میں منعقد آل مہاراشٹر سیرت النبیؐ تقریری مقابلے میں انجمن اسلام پیر محمد اردو ہائی اسکول نے سینئر گروپ میں دوم انعام حاصل کرکے ایک بار پھر اپنی نمایاں شناخت قائم کی۔ جماعت دہم کی طالبہ عائشہ صدیقہ عبدالرزاق کوربو نے اسلامی شریعت میں نشے کی ممانعت کے موضوع پر مراٹھی زبان میں تقریر پیش کرتے ہوئے سامعین اور جج صاحبان کو متاثر کیا اور دوم انعام کی حقدار ٹھہریں۔ مقابلے میں کامیابی پر انہیں ٹرافی ، اسکول بیگ، سرٹیفکیٹ، دینی کتاب اور تین ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ طالبہ کی رہنمائی معلمہ ریشماں منیر نے کی۔ اس کامیابی پر اسکول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، معزز اراکین، صدر معلمہ گلناز ڈنڈوشی، تدریسی و غیر تدریسی عملے نے طالبہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔



