تعلیم و روزگار

پونے مہانگر پالیکا کے زیر انتظام اردو ثانوی و اعلیٰ ثانوی مدرسہ، بوپوڑی، پونے 411020 میں سالانہ فن فیئر کا شاندار انعقاد

پونے: فن فیئر کا افتتاح مدرسہ کی پرنسپل محترمہ عرب شبانہ صاحبہ کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ فن فیئر میں طلبہ و طالبات نے مختلف کھیلوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ میں تخلیقی سوچ کو فروغ دینا، خود اعتمادی پیدا کرنا اور عملی کام سے روشناس کرانا تھا، جس میں مدرسہ کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر فن فیئر میں سائیلی میڈم (انتظامی افسر)، اننت راو پوار انگلش میڈیم اسکول اور پورے کلسٹر نے شرکت کر کے طلبہ کا حوصلہ بڑھایا۔ اسی طرح ڈاکٹر ذاکر حسین اردو پرائمری اسکول نمبر 179 – بی کی محترمہ پرنسپل روبینہ میڈم اور تمام اساتذۂ کرام کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی جوش و خروش سے شریک ہوئے۔ اردو ثانوی و اعلٰی ثانوی مدرسہ کے تمام اساتذہ کی انتھک محنتیں قابل ستائش رہیں جن کی لگن اور تعاون کی بدولت یہ سالانہ فن فیئر نہایت کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!