اورنگ آباد: چار چہرے، ایک مقصد: پربھاگ نمبر 28 میں AIMIM کا طاقتور پیغام ؛ عوامی مسائل کو بنیاد بنا کر AIMIM میدان میں

اورنگ آباد: (کاوشِ جمیل نیوز) : اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں پربھاگ نمبر 28 میں سیاسی درجۂ حرارت نقطۂ ابال کو چھو رہا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے اس پربھاگ میں ایسا مضبوط، منظم اور جارحانہ پینل اتار دیا ہے جس نے مخالف جماعتوں کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ یہ الیکشن AIMIM کے ریاستی صدراورسابق رکنِ پارلیمان سید امتیاز جلیل کی قیادت، نگرانی اور حکمتِ عملی کے تحت لڑا جا رہا ہے، جس سے پارٹی مہم کو نئی جان، نئی رفتار اور نیا جوش ملا ہے۔
پربھاگ نمبر 28 سے AIMIM کے امیدوارسنیتا منوج واہول (پربھاگ نمبر 28 (A) بٹن نمبر8)، نسیم بیگم (مدثر انصاری) پربھاگ نمبر 28 (B) بٹن نمبر 4، متیّن خان پربھاگ نمبر 28 (C) بٹن نمبر 7, اورصابر پٹیل,پربھاگ نمبر 28 (D) بٹن نمبر6, میدان میں ہیں۔ چاروں امیدوارعلاقے میں سرگرم، عوامی رابطے میں مضبوط اور زمینی سطح پر مسلسل کام کرنے والے چہرے مانے جاتے ہیں۔ پارٹی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیم پربھاگ نمبر 28 میں تاریخ رقم کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
ریاستی صدر سید امتیاز جلیل کی قیادت میں AIMIM نے پربھاگ نمبر 28 کو اس بار خصوصی ہدف بنایا ہے۔ انتخابی حکمتِ عملی نہایت باریک بینی سے تیار کی گئی ہے۔ گھر گھر رابطہ مہم، گلی گلی میٹنگز، نوجوانوں سے مکالمہ، خواتین سے خصوصی ملاقاتیں اور کارنر اجلاسوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ پارٹی کارکن دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور پربھاگ نمبر 28 میں AIMIM کا پرچم لہرانے کے لیے پوری قوت کے ساتھ میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔
صفائی، پانی، سڑکوں کی خستہ حالی، نکاسیٔ آب کے مسائل، صحت، تعلیم اور اقلیتی علاقوں کی بنیادی سہولتیں اس انتخاب کا مرکزی ایجنڈا ہیں۔ عوام سے کھلے لفظوں میں وعدہ کیا جا رہا ہے کہ اگر AIMIM کو موقع ملا تو پربھاگ 28 کی تقدیر بدل دی جائے گی اور محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
سیاسی مبصرین کھل کر کہہ رہے ہیں کہ پربھاگ نمبر 28 میں AIMIM کی یہ جارحانہ انٹری دیگر پارٹیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے۔ ریاستی صدر امتیاز جلیل کی قیادت میں چلنے والی یہ مہم ایک منظم سیاسی یلغار کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس کے اثرات پورے اورنگ آباد کی سیاست پر صاف دکھائی دے رہے ہیں۔
عوامی حلقوں میں جوش و خروش عروج پر ہے، جلسوں میں بھیڑ بڑھ رہی ہے اور AIMIM کے حق میں نعرے گونج رہے ہیں۔ پربھاگ نمبر 28 اس وقت اورنگ آباد کا سب سے گرم، سب سے حساس اور سب سے زیادہ زیرِ بحث انتخابی میدان بن چکا ہے۔ ہرطرف ایک ہی چرچا چل رہی ہے کہ اس بار پربھاگ نمبر 28 میں AIMIM تاریخ بدلے گی.



