مہاراشٹر

اکولہ: کانگریس کی زبردست واپسی، بی جے پی اکثریت سے محروم ؛ ملے جلے مینڈیٹ نے بڑھائی سیاستی گرماہٹ؛ کون کہاں سے جیتا پڑھیں تفصیلی رپورٹ

اکولہ: (کاوش جمیل نیوز) :اکولہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج میں اس بار سیاسی نقشہ خاصا بدلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ابتدا میں عددی برتری حاصل کرنے والی بی جے پی آخرکار کمزور پڑتی دکھائی دی اور اب اسے اقتدار کے لیے جوڑ توڑ کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب کانگریس نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ انتہائی ناموافق حالات اور پارٹی میں پھوٹ کے باوجود ٹھاکرے گروپ (شیوسینا اُباٹھا) کے 6 کارپوریٹرز کامیاب ہوئے ہیں۔
پرکاش امبیڈکر کے گڑھ میں وانچیت بہوجن اگھاڑی نے 3 سے بڑھ کر 5 نشستیں حاصل کر کے کامیابی درج کی ہے۔ وارڈ نمبر 14 میں ونچیت کا مکمل پینل کامیاب ہوا ہے۔ اکولہ میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اورسابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سنجے بڑونے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو پارٹی کے لیے بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔
ادھر وارڈ نمبر 13 سے آزاد امیدوار آشیش پویترکار کامیاب ہوئے ہیں، جو بی جے پی کے باغی اور سابق وزیرِ مملکت ڈاکٹر رنجیت پاٹل کے بھتیجے ہیں۔ پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے بغاوت کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور کامیابی حاصل کی۔
اسی طرح وارڈ نمبر 7 میں بی جے پی نے اکولہ وکاس سمیتی پینل کی حمایت کی تھی، جہاں سے سمیتی کے ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اکولہ میونسپل کارپوریشن: مجموعی نتیجہ
کل نشستیں: 80
اعلان شدہ نتائج: 80
بی جے پی: 38
کانگریس: 21
شیوسینا اُباٹھا: 06
شندے شیوسینا: 01
این سی پی (اجیت پوار): 01
این سی پی (شرد پوار): 03
ونچیت: 05
ایم آئی ایم: 03
ایم این ایس: 00
اکولہ وکاس سمیتی: 01
آزاد: 01

اکولہ میونسپل کارپوریشن کے کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرست

وارڈ نمبر 1
ا: شیخ عبداللہ – کانگریس – کامیاب
ب: ازرا نسرین مقصود خان – کانگریس – کامیاب
ک: نیلوفر خان – کانگریس – کامیاب
ڈ: عبدالسلام خان – کانگریس – کامیاب

وارڈ نمبر 2
ا: سیما انجم – ایم آئی ایم – کامیاب
ب: شرد ترکڑ – بی جے پی – کامیاب
ک: میمونا بی – ایم آئی ایم – کامیاب
ڈ: سید رحیم سید ہاشم – ایم آئی ایم – کامیاب

وارڈ نمبر 3
ا: ششکلا کالے – بی جے پی – کامیاب
ب: نیتو مہادیو جگتاپ – بی جے پی – کامیاب
ک: پرشانت گووندراؤ جوشی – بی جے پی – کامیاب
ڈ: نیلش رام کرشن دیو – ونچیت – کامیاب

وارڈ نمبر 4
ا: سندیپ شیگوکار – بی جے پی – کامیاب
ب: شلپا وروکار – بی جے پی – کامیاب
ک: پلوی مورے – بی جے پی – کامیاب
ڈ: ابھے خمکر – شیوسینا اُباٹھا – کامیاب

وارڈ نمبر 5
ا: ودیا کھنڈارے – بی جے پی – کامیاب
ب: جینت مسنے – بی جے پی – کامیاب
ک: رشمی اوچار – بی جے پی – کامیاب
ڈ: وجے اگروال – بی جے پی – کامیاب

وارڈ نمبر 6
ا: آرتی گھوگلیا – بی جے پی – کامیاب
ب: ہرشد بھانبیرے – بی جے پی – کامیاب
ک: نکیتا دیشمکھ – بی جے پی – کامیاب
ڈ: پون مہلے – بی جے پی – کامیاب

وارڈ نمبر 7
ا: سوورنریکھا جادھو – کانگریس – کامیاب
ب: چاند چودھری – آزاد – کامیاب
ک: کرن میشرام (جمیلا بی) – کانگریس – کامیاب
ڈ: شیخ فرید شیخ کریم – کانگریس – کامیاب

وارڈ نمبر 8
ا: سونالی سروڈے – اُباٹھا – کامیاب
ب: منوج پاٹل – اُباٹھا – کامیاب
ک: مادھری کشیرساگر – بی جے پی – کامیاب
ڈ: راجیشور دھوٹے – بی جے پی – کامیاب

وارڈ نمبر 9
ا: پریا سرساٹ – کانگریس – کامیاب
ب:نکہت افسر قریشی – کانگریس – کامیاب
ک: کنیزہ خاتون – کانگریس – کامیاب
ڈ: محمد فضل پہلوان – کانگریس – کامیاب

وارڈ نمبر 10
ا: منجوشا شیلکے – بی جے پی – کامیاب
ب: ویشالی شیلکے – بی جے پی – کامیاب
ک: انل گراڈ – بی جے پی – کامیاب
ڈ: نتن تاکوالے – بی جے پی – کامیاب

وارڈ نمبر 11
ا: زینب بی – کانگریس – کامیاب
ب: شاہین انجم – کانگریس – کامیاب
ک: فردوس پروین – کانگریس – کامیاب
ڈ: ڈاکٹر ذیشان حسین – کانگریس – کامیاب

وارڈ نمبر 12
ا: سنتوش ڈونگرے – بی جے پی – کامیاب
ب: کلپنا گوٹفوڈے – بی جے پی – کامیاب
ک: اوشا ورک – شندے شیوسینا – کامیاب
ڈ: ساگر بھاروکا – اُباٹھا – کامیاب

وارڈ نمبر 13
ا: وشال انگلے – بی جے پی – کامیاب
ب: پراچی کاکڈ – بی جے پی – کامیاب
ک: سنیتا اگروال – بی جے پی – کامیاب
ڈ: آشیش پویترکار – آزاد – کامیاب

وارڈ نمبر 14
ا: اُجولا پٹودے – ونچیت – کامیاب
ب: جے شری بہادرکر – ونچیت – کامیاب
ک: پراگ گوائی – ونچیت – کامیاب
ڈ: شیخ شمشو شیخ صابر – ونچیت – کامیاب

وارڈ نمبر 15
ا: ہریش علیم چندانی – بی جے پی – کامیاب
ب: منیشا بھنسالی – بی جے پی – کامیاب
ک: شاردہ کھیڈکر – بی جے پی – کامیاب
ڈ: بال ٹالے – بی جے پی – کامیاب

وارڈ نمبر 16
ا: سدھارتھ اپروٹ – بی جے پی – کامیاب
ب: امرین صدف – این سی پی (شرد پوار) – کامیاب
ک: نرگس پروین خان – این سی پی (اجیت پوار) – کامیاب
ڈ: رفیق صدیقی – این سی پی (شرد پوار) – کامیاب

وارڈ نمبر 17
ا: جیا گیڈام – کانگریس – کامیاب
ب: امول موہوکار – بی جے پی – کامیاب
ک: رفیہ بی – کانگریس – کامیاب
ڈ: آزاد خان – کانگریس – کامیاب

وارڈ نمبر 18
ا: اسمتا کامبلے – کانگریس – کامیاب
ب: امول گوگے – بی جے پی – کامیاب
ک: آرسیا پروین – کانگریس – کامیاب
ڈ: فیروز خان – کانگریس – کامیاب

وارڈ نمبر 19
ا: دھننجے دھبالے – بی جے پی – کامیاب
ب: گجانن سونونے – بی جے پی – کامیاب
ک: یوگیتا پاوسالے – بی جے پی – کامیاب
ڈ: پوجا گاونڈے – این سی پی (شرد پوار) – کامیاب

وارڈ نمبر 20
ا: وجے انگلے – اُباٹھا – کامیاب
ب: سوریکھا کالے – اُباٹھا – کامیاب
ک: سونالی اندھارے – بی جے پی – کامیاب
ڈ: ونود ماپاری – بی جے پی – کامیاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!