مہاراشٹر

سرسید احمد خان اردو جونیئر کالج امڑاپور میں تین روزہ کھیلوں کے مقابلوں کا سنسنی خیز انعقاد

چکھلی: ​امڑاپورکے معروف تعلیمی ادارے سر سید احمد خان اردو جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس میں 19 تا 21 جنوری 2026 تین روزہ سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح 19 جنوری کو ادارے کے صدر جناب شیخ اعظم صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا، جنہوں نے طلبہ کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کو نظم و ضبط اور جسمانی نشوونما کے لیے لازمی قرار دیا۔ ان تین دنوں کے دوران کالج کا میدان مختلف کھیلوں کا مرکز بنا رہا، جن میں کرکٹ، کبڈی، والی بال، کھو کھو، رسی کھینچ اور دوڑ جیسے میدانی مقابلوں کے ساتھ ساتھ انڈور کھیلوں میں شطرنج اور کیرم بھی شامل تھے۔ طلبہ نے لیمو چمچہ ریس اور میوزیکل چیئر جیسے تفریحی مقابلوں میں بھی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ان تمام سرگرمیوں کے روحِ رواں ادارے کے فعال معلم اور فزکس کے لیکچرار جناب محمد معین اختر صاحب تھے، جو نہ صرف ایک بہترین استاد ہیں بلکہ ایک مخلص اسپورٹس ٹرینر اور تھانگ ٹا مارشل آرٹ (Thang-Ta Martial Art) کے ڈسٹرکٹ کوچ بھی ہیں۔ معین سر کی پیشہ ورانہ تربیت کا ہی نتیجہ ہے کہ یہاں کے طلبہ نے علاقائی، ریاستی اور قومی سطح پر کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
​اس موقع پر ادارے کے پرنسپل جناب ظفر پٹیل صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہار جیت سے زیادہ کھیل کا جذبہ اہمیت رکھتا ہے۔ اس دوران رضوان اللہ خان، محمد عابد سر، شعیب اللہ خان سر، عبدالرحمن خان سر، سہیل خان سر، سمیر سر، جواد سر اور توفیق سر جیسے معزز اساتذہ موجود رہے جنہوں نے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ان تمام مقابلوں کے فاتحین کو انعامات کی تقسیم کالج کی سالانہ گیدرنگ کے پروقار موقع پر کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!