مہاراشٹر

مہاراشٹر: ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنز میں کس کی حکومت؟ میئراورڈپٹی میئر کی مکمل فہرست جاری؛ پڑھیں تفصیلی رپورٹ

ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) :تقریباً ایک ماہ قبل ریاست مہاراشٹر کی 29 میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات کے نتائج سامنے آئے تھے۔ بیشتر کارپوریشنز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ اپوزیشن کی کارکردگی نہایت کمزور رہی۔ ایک ماہ بعد اب تقریباً تمام کارپوریشنز میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے۔
ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. ممبئی – مہایوتی – ریتو تاوڑے (بی جے پی)، سنجے گھاڑی (شندے شیو سینا)
2. تھانے – مہایوتی – شرمیلا پمپلولکر (شندے شیو سینا)، کرشنا پاٹل (بی جے پی)
3. کلیان ڈومبیولی – مہایوتی – ہرشالی چودھری (شندے شیو سینا)، راہل داملے (بی جے پی)
4. میرا بھائیندر – بی جے پی – ڈمپل مہتا، دھرو کشور پاٹل
5. وسئی وِرار – بی وی آئی اے – اجیو پاٹل، مارشل لوپس
6. نوی ممبئی – بی جے پی – سجاتا پاٹل، دشرَتھ بھگت
7. بھیونڈی – کانگریس کو سب سے زیادہ نشستیں، مگر حکومت سازی میں تعطل
8. اُلہاس نگر – مہایوتی – اشوینی نکم، امر لنڈ
9. پنویل – بی جے پی – نتین پاٹل، پرمیلا پاٹل
10. پونے – بی جے پی – منجوشا ناگپورے، پرشورام واڈیک
11. پمپری چنچوڑ – بی جے پی – روی لانڈگے، شرمیلا بابر
12. ناگپور – بی جے پی – نیتا ٹھاکرے، لیلا ہاتھیبیڈ
13. ناسک – مہایوتی – ہِمگوری آڈکے (بی جے پی)، ولاس شندے (شندے شیو سینا)
14. اورنگ آباد – مہایوتی – سمیر راجورکر (بی جے پی)، راجندر جنجال (شندے شیو سینا)
15. ناندیڑ – بی جے پی – کویتا مولے، دیپک سنگھ راوت
16. امراؤتی – بی جے پی – شری چند تیجوانی
17. پربھنی – شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کو اکثریت، مگر حکومت سازی میں رکاوٹ
18. مالیگاؤں – اسلام پارٹی و سماجوادی پارٹی – نسرین بانو خالد، شانِ ہند
19. سولہ پور – بی جے پی – ونایک کونڈیال
20. دھولے – بی جے پی – مایادیوی پردیسی، جیوٹسنا پاٹل
21. سانگلی – مہایوتی – دھیراج سوریہ ونشی (بی جے پی)، گجانن مگدوم (این سی پی اپ)
22. کولہاپور – مہایوتی – روپارانی نکم (بی جے پی)، اکشے جرگ (جن سوراجیہ)
23. اچلکرنجی – بی جے پی – اُدے دھاتونڈے، انیل کمار
24. جلگاؤں – مہایوتی – دیپمالا کالے (بی جے پی)، منوج چودھری (شندے شیو سینا)
25. اہلیانگر – مہایوتی – جیوتی گاڈے (این سی پی اپ)، دھننجے جادھو (بی جے پی)
26. اکولہ – بی جے پی – شاردہ کھیڈکر، امول گوگے
27. لاتور – کانگریس – جیشری سونکاملے، سنیہل اُٹگے
28. جالنہ – بی جے پی – وندنا مگرے، راجیش راؤت
29. چندرپور – بی جے پی و شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) – سنگیتا کھانڈیکر، پرشانت دانَو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!