مہاراشٹر

اورنگ آباد: بی جے پی کے رکنِ اسمبلی سنجئے کینیکرکے دفتر میں ایئر گن رکھنے والا نوجوان گرفتار؛ کون ہے وہ نوجوان ؛ پڑھیں تفصیلی رپورٹ

اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) :سنجئے کینیکر کے دفتر میں ایئرگن ملنے سے دفترمیں سنسنی پھیل گئی۔ جمعہ (13 جنوری) کو ایک نوجوان ان کے دفتر آیا تھا، اسی کی بیگ سے یہ ایئر گن برآمد ہوئی۔ اس واقعہ کے بعد کئی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا نوجوان نے جان بوجھ کر گن وہاں چھوڑی تھی؟ کیا کسی کی جان کو خطرہ تھا؟ اور اس کا اصل مقصد کیا تھا؟
اطلاع ملتے ہی اورنگ آباد پولیس فوری طورپرموقع پر پہنچی اورایئرگن کو ضبط کر لیا۔ گھات پات کے شبہ میں تفتیش شروع کی گئی۔ دفتر میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پولیس نے ملزم کی شناخت کر لی۔ ایئر گن رکھنے والے نوجوان کا نام ریتیش سنتوش ہولکر بتایا گیا ہے۔ اورنگ آباد کے کرانتی چوک پولیس اسٹیشن نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں اس کی کوئی مجرمانہ سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا، تاہم اس نے ایئر گن کس مقصد کے تحت خریدی اور دفتر میں کیوں چھوڑی؟ اس سلسلے میں سختی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
کرانتی چوک پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سنیل مانے نے بتایا کہ صبح اطلاع ملی تھی کہ سنجے کینیکر کے کرانتی چوک واقع دفتر میں ایک کالی بیگ پڑی ہے جس میں پستول نما ہتھیار موجود ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو وہ چھروں والی ایئر گن نکلی۔ قانونی کارروائی کے تحت پنچنامہ کر کے گن ضبط کر لی گئی ہے۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ یہ ایئر گن ریتیش ہولکر نے خریدی تھی۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ریتیش ہولکر اپنے ذاتی کام سے دفتر گیا تھا اور بیگ وہیں رکھ کر چلا گیا تھا۔ فی الحال پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ اس کے اس عمل کے پیچھے کیا مقصد تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!