مہاراشٹر

پاتور،شاہ بابو جونیئر کالج کےطلبہ کامستحسن اقدام؛ پرندوں کے لیے کیا پانی کا انتظام

اکولہ: ( ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :شہر میں بڑھتی ہوئی گرمی اور دھوپ کے پیش نظر شاہ بابو جونیئر کالج پاتور ضلع آکولہ کے یاز دہم کےطلبہ نے علم ماحولیات کے امتحان کے موقع پر ایک قابلِ تحسین قدم اٹھاتے ہوئے پرندوں کے لیے پانی کے برتن (pots) جمع کیے اور مقامی سرکاری اداروں جیسے پولس اسٹیشن ۔تحصیل آفس ۔مختلف بینکس ۔ دفتر بلدیہ ۔شاپنگ کمپلیکس اور عوام میں تقسیم کیے۔ اس مہم کا مقصد شدید گرمی میں پیاس سے نڈھال پرندوں کو پانی فراہم کرنا اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ سوسائٹی کے سیکرٹری سید اسحاق راہی نے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے عوام سے بھی اس کارخیر میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے پرنسپل مجیب اللہ خان کی رہنمائی میں نائب پرنسپل احسان الرحمن ،سہیل آفاق،سید فرحان ،سید شعیب ناصر ،ضمیر پٹھان ،محمد زبیر اور تمام اساتذہ نے تعاون کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!