مہاراشٹر

بارویں جماعت کے رزلٹ کی تقسیم 25 مئی کو۔۔

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ اف سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فروری۔مارچ 2026 میں منعقدہ بارہویں جماعت (HSC) کے امتحان کے طلبہ کے مارک لسٹ، پاسنگ سرٹیفکیٹ، مائیگریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کی تقسیم کے سلسلہ میں اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام ضلعوں میں پیر مورخہ 25 مئی 2026 کو صبح 11 بجے متعلقہ ضلع کے ہائر سیکنڈری اسکولوں اور جونیئر کالجوں کو امتحانی اسناد اور دیگر مواد فراہم کریں گے۔ اس کے بعد تمام تعلیمی ادارے اسی دن دوپہر 3 بجے طلبہ میں مارک شیٹ، سرٹیفکیٹ اورمائیگریشن سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔ریاستی بورڈ نے تمام علاقائی دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے دائرۂ کار کے تمام اسکولوں اور جونیئر کالجوں کو اس سلسلہ میں فوری طور پر مطلع کریں اور مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ تقسیم کا عمل مکمل کریں۔یہ مکتوب سکریٹری ڈاکٹر دیپک مالی کی دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!