تعلیم و روزگار

اسکولوں کی سنچ مانیتا 30 ستمبر کے بجائے 20 اکتوبر کی طلبہ کی تعداد پر منظور ہو گی

ممبئی: (نامہ نگار) :مہاراشٹر حکومت کے محکمہ تعلیم و کھیل کے نائب سکریٹری آباساہب کوڑے نے14 اکتوبر 2025 کوڈائریکٹر اف پرائمری ایجوکیشن اینڈ ڈائریکٹر اف ہائر ایجوکیشن کو احکامات جاری کیے ہیں کہ تعلیمی سال 2025-26 میں اسکولوں کی سنچ مانیتا کیلئے 30 ستمبر کے بجائے 20 اکتوبر2025 کی طلباء آدھار کارڈ کی تصدیق شدہ تعداد کو تسلیم کیا جائے گا۔ سنچ مانیتا 30 ستمبر کی تعداد پر نا کرتے ہوئے اضافہ کیا جائے مطالبہ ایم ایل اے سدھاکر اڈبولے، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 اور مختلف تعلیمی تنظیموں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔یہ رعایت صرف تعلیمی سال 2025-26 کیلئے ہی نافذ رہے گی یہ معلومات اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے دی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!