مہاراشٹر

پونے بم معاملہ: ناگپوراے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، ملزم شیواجی راٹھوڑ ریلوے اسٹیشن سے گرفتار؛ پڑھیں تفصیلی رپورٹ

پونہ: (کاوش جمیل نیوز) :پونے کے ہڈپسر علاقے میں واقع اُشا کرن اسپتال میں بم نما شئے رکھنے کے معاملے میں ناگپور دہشت گردی مخالف دستے (اے ٹی ایس) نے ایک مشتبہ شخص کو ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت شیواجی راٹھوڑ کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پونے میں بم رکھنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد راٹھوڑ کولکاتا فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ ہاوڑہ ایکسپریس کے ذریعے مغربی بنگال جانے والا تھا، جس کی خفیہ اطلاع اے ٹی ایس کو موصول ہوئی۔
اس اطلاع کے بعد ناگپور ریلوے اسٹیشن پر مغربی بنگال کی سمت جانے والی تین ٹرینوں کی سخت تلاشی لی گئی۔ اسی دوران شالیمار ایکسپریس میں سفر کرتے ہوئے شیواجی راٹھوڑ کو دہشت گردی مخالف دستے نے حراست میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم اصل میں مہاراشٹر کے ضلع سولاپور کا رہنے والا ہے۔
ذرائع کے مطابق، راٹھوڑ نے پونے کے ہڈپسر علاقے میں واقع اُشا کرن اسپتال میں کم شدت والی بم نما شئے رکھنے کے بعد پونے سے کولکاتا جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین پکڑی تھی۔ پونے پولیس کی اطلاع پر ناگپور اے ٹی ایس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ٹرینوں کی تلاشی مہم شروع کی اور آخرکار ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!