مہاراشٹر

اکولہ میونسپل کارپوریشن کے اساتذہ کی شاندار کامیابی

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) اکولہ میونسپل کارپوریشن کے محکمۂ تعلیم اور ڈائٹ اکولہ کا نام ایک بار پھر اساتذہ نے روشن کیا ہے۔اورنگ آباد میں یونیسیف اور پرتھم بُک کے اشتراک سے منعقدہ ریاستی سطح کے سمپوزیم مقابلے میں اکولا کے اساتذہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف انعامات اپنے نام کیے۔اس مقابلے میں مہاراشٹر بھر سے اساتذہ نے شرکت کی۔ اکولا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے محمد نعیم فراز کو "بیسٹ ریاستی سطحی ماہر رہنما” کا اعزاز حاصل ہوا، جبکہ محمد ثاقب کو لائبریری پی پی ٹی کے لیے ریاستی سطح پر دوم انعام (Second Prize) دیا گیا۔ اسی طرح نوید خان کو بہترین پریزنٹر پی پی ٹی کے لیے حوصلہ افزائی انعام سے نوازا گیا۔اس کامیابی میں ڈائٹ اکولا کی پرنسپل رتنمالا کھڈکے اور اردو ماہر راجندر اجگر کی رہنمائی اہم ثابت ہوئی۔ اکولا میونسپل کارپوریشن کے ان اساتذہ کی اس نمایاں کامیابی سے محکمۂ تعلیم اور ڈائٹ اکولا کا وقار بلند ہوا ہے، جبکہ تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!