شیخ سہیل اسلم کو "بھارت رتن آئیکونک ایکسیلینس ایوارڈ 2026” سے نوازا گیا، مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی مبارکباد

ممبئی: معروف سماجی کارکن، ہیلتھ کیئر پروفیشنل اور Subiya Education and Welfare Society کے سیکریٹری شیخ سہیل اسلم (Shaikh Suhel Aslam Shaikh Asgar) کو سماجی خدمات، صحت عامہ اور عوامی فلاح و بہبود کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں "Bharat Ratna Iconic Excellence Award 2026” سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر کی متعدد سیاسی، سماجی، تعلیمی اور مذہبی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تصویر میں انہیں اعزاز پیش کیے جانے کے موقع پر مختلف معززین بھی موجود ہیں۔
ایوارڈ ملنے پر تلنگانہ پردیش کانگریس (AICC) کے صدر مہیش سینیام، سانق انڈین کرکٹر اور وزیربرائے اقلیتی امور محمداظہرالدین، مہاراشٹر محکمۂ تعلیم کے حسین مقدم، محکمۂ داخلہ اور محکمۂ اقلیتی امور سے وابستہ ذمہ داران، جمعیت علمائے ہند، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وابستگان، مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان، دوست احباب، عزیز و اقارب اور سماجی شخصیات نے شیخ سہیل اسلم کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی سماج کی خدمت کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
شیخ سہیل اسلم طویل عرصے سے سماجی خدمت، تعلیم، صحت اور رفاہی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔ وہ Subiya Education and Welfare Society کے سیکریٹری کی حیثیت سے تعلیمی، سماجی اور فلاحی منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی متعدد سماجی اور رفاہی تنظیمیں ان کی سرپرستی اور نگرانی میں عوامی خدمت انجام دے رہی ہیں، جن کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مدد، تعلیمی رہنمائی، طبی سہولیات کی فراہمی اور معاشرتی بیداری کے مختلف پروگرام مسلسل جاری ہیں۔
مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ شیخ سہیل اسلم نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو اپنی ترجیح بنایا ہے اور بلا تفریق مذہب و ملت عوام کی فلاح کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں قومی سطح پر اس اعزاز سے نوازا جانا نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پورے معاشرے اور ان تمام اداروں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے جن سے وہ وابستہ ہیں۔
اس موقع پر شیخ سہیل اسلم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے مزید ذمہ داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو اپنے والدین، اساتذہ، رفقائے کار، تنظیم کے اراکین اور ان تمام لوگوں کے نام منسوب کیا جنہوں نے ہر مرحلے پر ان کی حوصلہ افزائی اور تعاون کیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی وہ تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور انسانیت کی خدمت کے مشن کو مزید وسعت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔




