مہاراشٹر

بالاپورمیں 6 جولائی کوخصوصی انتخابی نظرِ ثانی (SIR) کے سلسلے میں ووٹر رہنمائی کیمپ کا انعقاد

بالاپور: بلدیہ بالاپور کی جانب سے شہر کے تمام ووٹروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ خصوصی انتخابی نظرِ ثانی (SIR) کے تحت فارم بھرنے اور ضروری رہنمائی فراہم کرنے کے لیے پیر، 6 جولائی 2026 کو صبح 11:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک سید حسام الدین خطیب ہال، جونی چاوڑی، بالاپور میں ایک خصوصی رہنمائی کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔nextgen classes balapur
بلدیہ کے چیف آفیسر کی جانب سے جاری اطلاع میں تمام اہل ووٹروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر ضروری دستاویزات کے ساتھ کیمپ میں حاضر ہوکر فارم بھرنے کے عمل کو مکمل کریں اور ماہرین سے رہنمائی حاصل کریں۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بروقت فارم مکمل کرنے سے آئندہ غیر ضروری دفتری چکروں، وقت کے ضیاع اور ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔ متعدد علاقوں میں بی ایل او (BLO) بھی ووٹروں کے گھروں تک پہنچ کر فارم اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں، لہٰذا شہری اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
بلدیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "آج کی گئی معمولی سی کوشش، کل کی بڑی پریشانی سے بچا سکتی ہے۔” اسی لیے تمام ووٹروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس رہنمائی کیمپ میں ضرور شرکت کریں اور اپنے انتخابی اندراج سے متعلق کارروائی بروقت مکمل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!