مہاراشٹر

بالاپورمیونسپل کونسل میں بڑا سیاسی زلزلہ: بی جے پی گروپ لیڈراورنگروکاس پارٹی-ونچیت اگھاڑی کی خاتون کونسلرکے او بی سی ذاتی دعوے مسترد؛ ضلع ذاتی سرٹیفکیٹ جانچ کمیٹی، اکولہ کا تاریخی فیصلہ؛ دونوں کے ذاتی سرٹیفکیٹ منسوخ، قانونی کارروائی کی ہدایت

بالاپور:(کاوش جمیل نیوز) :بالاپومیونسپل کونسل انتخابات 2025 میں او بی سی محفوظ نشستوں سے منتخب ہونے والے دو کونسلروں کے ذاتی توثیق کے دعوے ضلع ذاتی سرٹیفکیٹ جانچ کمیٹی، اکولہ نے تفصیلی سماعت کے بعد مسترد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے سے بالاپور کی سیاست میں زبردست ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور میونسپل کونسل کے سیاسی توازن پر اس کے دور رس اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی نے بی جے پی کے گروپ لیڈر اور شہر و تعلقہ صدر عبدالغفران (عرف سجاد) عبدالغفار اور نگر وکاس پارٹی-ونچیت بہوجن اگھاڑی کی کونسلر نکھت نازعبدالرفیق کے او بی سی ذاتی دعوؤں کو غیر معتبر قرار دیا۔nextgen classes balapur
اعتراض کنندگان کی جانب سے ایڈوکیٹ انیس مستان شاہ اور ایڈوکیٹ محمد عین الدین پرویز ارمانی نے دستاویزی شواہد اور قانونی دلائل پیش کیے، جنہیں کمیٹی نے قبول کیا۔ کمیٹی نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ عبدالغفران کا "جلاہا” اور نکھت ناز کا "مومن” ذاتی دعویٰ درست ثابت نہیں ہوا۔ چنانچہ متعلقہ ذاتی سرٹیفکیٹ منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری ضبط کرنے اور مہاراشٹر ذاتی سرٹیفکیٹ تصدیق ایکٹ 2000 کی دفعہ 10(4) کے تحت ضروری قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
فیصلے کے مطابق تمام سرکاری ریکارڈ، دستاویزات اور دونوں فریقوں کے دلائل کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد یہ حکم صادر کیا گیا۔اس مقدمے میں اعتراض کنندگان رئیس احمد شیخ نورا اور محمد سہیل محمد حسین تھے۔
اس فیصلے کے بعد متعلقہ کونسلروں کی رکنیت، آئندہ قانونی کارروائی اور بلدیاتی سیاست پر ممکنہ اثرات موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق محفوظ نشستوں پر پیش کیے جانے والے ذاتی دعوؤں کی جانچ کے حوالے سے یہ فیصلہ ایک اہم نظیر ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!