مہاراشٹر

مہاراشٹر مونسپل کارپوریشنس میں ایم آئی ایم کا ڈنکا، مہاراشٹر میں 95 امیدوار کامیاب؛ کئی شہروں میں مضبوط موجودگی

اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) :ریاست مہاراشٹر میں 15 جنوری کو 29 میونسپل کارپوریشنز کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا تھا، اور اب ان کارپوریشنز کے تقریباً تمام نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بیشتر میونسپل کارپوریشنز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ ممبئی میں بی جے پی اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا کی حکومت آنا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔ پونے میں بی جے پی نے زبردست پیش رفت کی ہے، جبکہ اورنگ آباد میں بھی بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ثابت ہوئی ہے۔
ان سب کے بیچ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) نے ریاست میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایم آئی ایم کے امیدوار مالیگاؤں، ممبئی، اورنگ آباد، دھولیہ، ناندیڑ سمیت کئی دیگر میونسپل کارپوریشنز میں منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سماجوادی پارٹی نے بھی کچھ مقامات پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ریاست بھر میں ایم آئی ایم کے کل 95 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
تفصیل کچھ اس طرح ہے:
ممبئی: ایم آئی ایم کے 5 امیدوار کامیاب
اورنگ آباد: 24 امیدوار منتخب
امراوتی: 6 امیدوار کامیاب
مالیگاؤں: 20 نشستوں پر ایم آئی ایم کی شاندار جیت، یہاں پارٹی سب سے بڑی بننے کی پوزیشن میں
ناندیڑ: 14 نشستوں پر کامیابی، ایم آئی ایم دوسرے نمبر کی بڑی پارٹی بن سکتی ہے
دھولیہ: 8 نشستوں پر فتح
جالنہ: 2 نشستوں پر کامیابی
ایم آئی ایم کی اس زبردست کارکردگی نے ریاستی سیاست میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے اور مستقبل کی سیاست پر اس کے اثرات واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!